لاہور ۔ شہر لاہور میں ٹی 20کا میلہ سجنے کو ہے تیار، وزیراعلیٰ کی صدارت میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ۔ مہمان ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا گیا ساتھ ہی ساتھ شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل بس سروس چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ دوسری جانب ٹی 20 میچز کے لئے پنجاب پولیس نے بھی کمر کس لی،آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس طلب کیا گیا ۔
پاک سری لنکا کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات سے متعلقہ امور زیربحث آئے، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مددسےٹیموں کےروٹس کی مانیٹرنگ کویقینی بنایا جائے،راستوں میں آنےوالی عمارتوں کی چھتوں پرسنائپرزلازمی تعینات کیےجائیں،ڈولفن،پیرو،دیگرفورسزہوٹل،سٹیڈیم کےاطراف میں پٹرولنگ کاعمل جاری رکھیں اور سینئرفیلڈافسران خودفیلڈمیں سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کویقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کےعلاوہ تماشائیوں کی سکیورٹی کیلئےبہترین انتظامات کئے جائیں ۔