لیہ(صبح پاکستان )لیہ کے نواحی علاقہ میں قائم پٹرول پمپ مالک عبدالغفار،سجاد حسین اسد گارمنٹس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر ملک مظفر اقبال دھول کی ایما پر 30سے 40افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں قائم پولیس خدمت کاءونٹر میں ہم بھائیوں سجاد حسین اسد گارمنٹس،عبدالغفار پر پولیس کی موجودگی میں حملہ آور ہوگئے جس پر ریسکیو 15پر کال کرکے پولیس نفری طلب کرلی گئی پولیس نفری کے پہنچنے پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،عبدالغفار نے کہا کہ لڑائی کی وجہ عناد یہ ہے کہ ہمارے گھر میں محمد ظریف نامی شخص جو کہ ملک مظفر حسین دھول کا خاص کارندہ ہے شراپ پی کر ہمارے گھر کے دروازے پر آکر غل غپاڑہ اور دروازہ کو توڑنے کی کوشش کرتا رہا جس کی شکایت ریسکیو 15پر کی گئی تو ریسکیو 15پولیس نے محمد ظریف کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا جس کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ پولیس لے گئی پولیس خدمت مرکزپر میڈیکل ڈاکٹ کیلئے کاروائی کا آغاز ہوا تو اسی اثنا میں صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول اپنے 30سے 40ساتھیوں کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا جہا ں پر محمد ظریف کو اپنے ساتھ لے جانے کا مطالبہ کردیا ،ہم بھائیوں سجاد حسین ،عبدالغفار پر نظر پڑنے پر ساتھیوں کو اشارہ کیا کہ ان بھائیوں پر حملہ آور ہوجاءو ،جس پر 8سے 10افراد ہم بھائیوں پر حملہ آور ہوکر ہ میں تشدد کا نشانہ بنانے لگے تو پولیس نے مداخلت کرکے ہماری جاں بچائی،انہوں نے کہا کہ اس سارے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہسپتال کے کیمروں میں محفوظ ہوگی جس سے پولیس کو تحقیقات میں معاونت مل سکتی ہے ،پولیس نے ہ میں ان لوگوں کے تشدد سے بچانے کیلئے خدمت کاءونٹر کا ڈور بھی لاک کردیا ،عبدالغفار نے کہا کہ تھانہ سٹی لیہ کے فرنٹ ڈیسک نمبری ;6776;2355اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی،ہ میں درخواست دینے کی پاداشت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم بھائی اور گھر والے شدید خوف میں مبتلا ہیں انہوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ، ڈی پی او لیہ عثمان جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ ہ میں انصاف دیکر ہماری دی گئی درخواست پر مقدمہ کا اندراج کرکے فوری طور پر قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے