لیہ(صبح پا کستان)حضور اکر م ﷺ کی عز ت و نا مو س پر ہماری جا نیں بھی قربان ہیں ۔ نظر یہ پاکستان اور منشور کے خلا ف ہر زہ سرائی کر نے والوں کو کسی بھی صور ت معا ف نہیں کیا جا ئے گا ۔
قا ئد اہلسنت مو لا نا شاہ احمد نو رانی صد یقی نے 1974ء میں اسمبلی سے قا نون پاس کرا کے اہم کر دار ادا کیا ۔ اِن خیا لا ت کا اظہار انجینئر ثرو ت اعجا ز قا دری قا ئد سنی تحریک پاکستان ، علا مہ سید مظفر حسین شاہ ، بد یع الزمان بھٹی ایڈو و کیٹ ، صا حبزا دہ سلطان فیاض الحسن ، پرو فیسر محمد رضوا ن غزالی ، مو لا نا مفتی محمد عمر حیا ت با روی اور پرو فیسر احمد رضا اعظمی و دیگر علمائے کرام نے مد ر سہ حنفیہ با رویہ شمس المدا ر س چو بارہ میں خاتم الا نبیا ء کا نفر نس سے خطاب کے دوران کیا ۔ کا نفر نس کی صدار ت حضر ت خواجہ محمد حسن با روی الحسنی نے کی ۔ صا حبزا دہ عا شق حسین با روی بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ خاتم الانبیا ء کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے علا مہ سید مظفر حسین شاہ ،انجینئر ثرو ت اعجا ز قادری ، بد یع الزمان ایڈو و کیٹ و دیگر علمائے کرام نے کہا کہ خو د کو حضر ت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میں ڈھا ل کر زند گی بسر کریں اور شجرِ اسلام کی حفا ظت کے لیے میدان میں نکل آئیں ۔
اُنھوں نے کہا کہ قا دیا نی اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کریں ۔ حضوراکرم ﷺ کی عزت و نا مو س اور تحفظ ختم نبو ت کے لیے ہمارابچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن آپ کی نا مو س پر آنچ نہیں آنے دے گا ۔ ختم نبوت پر ڈا کہ ڈا لنے والوں کی تمام سا زشیں نا کام بنا دیں گے ۔ ہم اپنے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ قا دیا نی ، مر زائی کوئی فر قہ نہیں بلکہ اسلام کے خلا ف استعما ر کا خو د کا شتہ پو دا ہے ۔ ان کا بھر پور مقابلہ کریں گے ۔ اُنھوں نے مز ید کہا کہ دینی مدا ر س اسلام کے قلعے ہیں اور انہی مدا ر س سے اسلام کی شمعیں رو شن ہو تی ہیں ۔ تحفظ نا موسِ رسالت کے لیے انہی مدا ر س میں بھر پور کام ہو رہاہے ۔ علما ئے کرام نے وفا قی وزیر فوا د چوہدری کے خلا ف بھی شد ید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان ایسی کا لی بھیڑو ں کو صفوں سے نکا لیں ۔ کا نفر نس میں پا ک فو ج کے جوانوں کی بھر پور تعر یف کی اور کہا کہ یہ ایک بہا در فو ج ہے ۔ اس کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں ۔ کا نفر نس میں ایم پی اے لا لہ محمد طا ہر رندھا و ا ، ملکریاض حسین گرواں ، چو ہدر ی بشا ر ت رندھا و ا ، فضل عباس بپی ، غلام شبیر بپی ، شیخ محمد اشر ف چشتی اور ضلع بھر کے علا وہ بیرو ن اضلا ع سے بھی لو گو ں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی ۔