ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ سے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تمام محکموں کو اس میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا ڈینگی لاروا کی برآمدگی پرمتعلقہ جگہیں اور عمارتیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور دیگر افسران موجود تھے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈینگی مچھر کو ختم کرنا ضروری ہے جس کے لئے صفائی کی عادت اپنائی جائے.
ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے کہ وہ انسداد ڈینگی کے لیے اقدامات کریں دفاتر اور رہائش گاہوں کی صفائی کے علاوہ آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے تعلیمی اداروں میں لیکچرز دیے جارہے ہیں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر ذراءع سے عوام کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کھانی نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے پارکس، ٹائر شاپ اور زیر تعمیر عمارتوں سے 78 ڈینگی لاروا ملا ہے اور متعلقہ جگہوں کے اردگرد سپرے اور دیگر احتیاطی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں ضلع بھر میں سرولینس ٹی میں کام کر رہی ضلع میں 329 ہاٹ سپاٹ مقرر کیے گئے جن پر خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں