ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازی خان اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کو دئیے گئے بیل آوَٹ پیکج کے تحت 12 ٹریکٹر ٹرالی،چار لوڈر اور دیگر مشینری کی خریداری دس روز کے اندر مکمل کرلی جائے گی ۔ آٹھ ڈمپر ، دو لوڈر اور دیگر مشینری کے ذریعے ڈیرہ غازی خان شہر کے 29 کچرا مقامات سے صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ واسا ملتان کا ڈیرہ غازی خان میں سب آفس قائم کردیا گیا ہے،میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ابلتے گٹر اور بند سیوریج پاءپ لائن کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن کے تمام سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بناکر دن رات کام کیا جارہا ہے بہت جلد ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کے معاملات بہتر نظر آنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملتان ،لاہور اور فیصل آباد کی واسا ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان شہر میں کام شروع کر دیا ہے ڈسپوزل پوائنٹس کا معائنہ کرکے مستقل حل نکالا جا رہا ہے ایڈیشنل کمشنرنے کہا کہ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی طرف سے پانچ لوڈر رکشے فراہم کردیے گئے ہیں مزید رکشے اور ڈمپر دس روز کے اندر فراہم کردئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دیگر ذراءع سے بھی بھاری مشینری مستعار لی گئی ہے اور صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی سٹریٹ لاءٹس کی بحالی بھی شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن اپنے وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوام کی تکالیف کو دور کر رہی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی شہر کی حالت بہتر کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے ایڈیشنل کمشنرنے کہا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، ملتان فیصل آباد اور لاہور واسا کے نمائندوں کی بھی شکر گزار ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے عوام کے دیرینہ سیوریج اور صفائی کے مسئلہ کے حل میں معاونت کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے لیے سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی چار ماہ کے اندر کام شروع کر دے گی جس کا ابتدائی کام مکمل کیا جارہا ہے ایڈیشنل کمشنرنے کہا کہ بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے وسائل کم،زیادہ ترتیکنیکی معاونت حاصل کی گئی ہے اور یہ معاونت بھی صرف چند ماہ کےلئے لی گئی ہے ;252;بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی خدمات جلد واپس کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،ملتان،لاہور اور فیصل آباد واسا کے نمائندوں کی ڈیرہ غازی خان میں موجودگی سے ان کے شہروں میں کارکردگی بالکل متاثر نہیں ہوگی ۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ہم سب کی ترجیحات یہی ہونی چاہیے کہ مسائل میں گھرے ڈیرہ غازیخان شہر کو مسائل سے باہر نکالنا ہے تاہم افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل ہوں ۔ سیوریج پاءپ لائن میں بوریاں ڈال کر بند کرنے علاوہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے تاہم ان کے یہ عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ڈیرہ غازی خان کے عوام انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی اور سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہوگا ۔