ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے افسران فیلڈ میں نکلیں اور مقررہ معیاد کے اندر منصوبوں کو مکمل کیا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجنپور افضل ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ظیاء،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کہا کہ وہ بھی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے ۔ منصوبوں میں بد عنوانی پر کیسز سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن کو بھیجے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کے بورڈ آویزاں کئے جائیں ;252; کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو بھی باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی ترقی پر خصوصی فوکس کررہے ہیں ۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کیاجائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں طلباءوطالبات کی زیادہ تعداد کے حامل 532 سکولوں میں 1132 اضافی کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے جن پر دو ارب دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے