راولپنڈی ۔ پاک فوج نے بابو سر ٹاپ بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا،حادثے میں 27 مسافر جاں بحق اور12متعددزخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بابو سر ٹاپ بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے،پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرسے زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق 26 میتیں بھی سی ایم ایچ گلگت منتقل کردی گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں بچوں سمیت پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں,ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دوران علاج جان کی بازی ہار گیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بابو سر ٹاپ بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ سکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی،حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے دس جوان بھی شامل ہیں۔ حادثے جاں بحق ہونے والے 27 افراد کی میتیں سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ 12 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے۔