لاہور. پولیس نے راوی پل سے گزرنے والے ایک رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، مینڈک کہاں اور کیوں لے جائے جارہے تھے تفتیش شروع کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہداسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگایا ہوا تھا جنہوں نے گزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے، ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مجاد سکواڈ کے اہلکاروں نے اس کا فرار ناکام بناتے ہوئے اسے دھرلیا۔اہلکاروں نے رکشا کی تلاشی لی تو اس میں پانچ من کے قریب مردہ مینڈک نکلے جبکہ رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی طرف لے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس دھندے سے وابستہ ہیں، مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی؟ اس بات کی تفتیش جاری ہے جس کےلئے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ساتھ ہی محکمہ لائیو سٹاک کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







