ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں ہونیوالی اموات اور معذوری کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے تین چوتھائی تک کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ 75فیصد حادثات لاپرواہی اور سنگین غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں وہ روڈ سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کے سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں اپنی حساسیت کو بڑھانا اور والدین کو چاہیے اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل نہ دیں سیمینار سے ڈی ایس پی ٹریفک اسحاق سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمنٹ کا استعمال موٹر سائیکل سوار کی جان بچاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں ہونیوالی اموات کا 70فیصد حصہ موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ ہم آگہی مہم چلائیں گے اس کے بعد سختی بھی ہوگی سزائےں اور چالان بھی ہونگے تقریب میں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر حافظ خالد رءوف ، پروفیسر عبدالرزاق اور انچارج ای لائبریری شفقت نے بھی خطاب کیا تقریب میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔