ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی سہ رگ ہے اور کوئی اسے پاکستان سے جدا کر سکا ہے نا کر سکے گا کشمیر پاکستان کا ہے اور انشاء اللہ رہے گا یہ بات انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ، سسٹم اینا لسٹ محمد بلال بھٹہ ، ریسرچ آفیسر عبدالوحید قیصرانی ، صدر بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد ظفر کھوسہ ، ظہیر احمد فاروقی ،پرسنل سیکرٹری ٹو چیئر مین سجاد حسین سرکانی ، ماما یٰسین ، احمد علی قریشی ، چیئر مین سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری محمد اشرف شاد ، فہیم اختر ، محمد جعفر رضا ، سید طیب رضا ، افتخار الحسن چوہان ، امجد رزاق غوری ، محمد بلال جوئیہ ، عتیق الرحمن ، محمد نواز ، سید محمد رمضان شاہ ، منیر عباس ، نعیم اختر ، ملک الطاف ، محمد انور شاہین ، سجاد حسین خٹک ، رءوف اقبال قیصرانی ، احمد بزدار، سید ناصرمہندی شاہ ، محمد اکمل ، محمد وسیم، غلام اکبر، محمد رمضان ، چوہدری سعید اقبال کے علاوہ تمام بورڈ ملازمین شریک تھے جنہوں نے بورڈ کے مین ہال سے المصطفیٰ چوک تک پر امن کشمیربنے گا پاکستان ریلی نکالی اور 12بجے قومی ترانہ پیش کیا گیا اور روڈ بلاک کرکے کشمیریوں سے یکجہتی بارے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر چیئر مین سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری محمد اشرف شاد، صدر بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر کھوسہ ، سجاد حسین سرکانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر ی عوام کو بھارتی بربریت سے آزادی ملے گی اور کشمیر پاکستان بنے گا اس موقع پر شرپاکستان زندہ باد ، پاک آرمی زندہ باد، اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔