• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے:سید ذوالفقار بخاری

webmaster by webmaster
اگست 29, 2019
in First Page, لاہور
0
پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے:سید ذوالفقار بخاری

لاہور ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط سے مضبوط فورس بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورا س سلسلے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب پولیس کے نئے پراجیکٹس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار بخاری نے سنٹرل پولیس آفس لاہورکا دورہ کیا اورپبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے پنجاب پولیس کے نئے پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے معاون خصوصی وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت خصوصی پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن میں پولیس خدمت مراکز، آئی جی پی کپملینٹ مینجمنٹ سسٹم اور شہروں میں لا ء اینڈ آرڈر اورٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی کے منصوبے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ پنجاب پولیس نے جدید پولیسنگ کے حوالے سے جہاں ڈولفن، پی آر یو،سی ٹی ڈی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، اینٹی رائٹس یونٹس، سپیشل آپریشن یونٹ سمیت دیگر فورسز تشکیل دی گئی ہیں وہیں عوام کومختلف سروسز ڈلیوری کی باآسانی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے تاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔

ذوالفقاربخاری نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم 8787آئی جی پی کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کا دورہ کیا جہاں اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز نے انہیں سسٹم اور سٹاف کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بنایا گیا ، یہ سسٹم اب تک ہزاروں افراد کو ریلیف فراہم کرچکا ہے،صوبے کے تمام اضلاع سے آنیو الی شکایتوں کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان پورٹل سے موصول ہونے والی شکایات بھی اسی سسٹم کے تحت ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ذوالفقار بخاری نے ایک شہری کی جانب سے موصول ہونیو الی کال اور اس پر ہونیو الے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید نے معاون خصوصی کو بین الصوبائی بارڈرز کے سرویلنس سسٹم، کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز کے کمروں کے مانیٹرنگ سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے انہیں بتایا کہ جدیدپولیس فورسز کی طرز پرڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے زیادہ وارداتوں والے ایریاز یعنی کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی جاتی ہے جس کے بعد وہاں پٹرولنگ فورسز کے موثر گشت کو یقینی بنا کر جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کرنے کیلئے فور ی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے معاون خصوصی کوانٹی گریٹڈ ہوٹل آئی سسٹم اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم کے متعلق بھی تفصیلا آگاہ کیا۔دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے معاون خصوصی وزیر اعظم، ذوالفقار بخاری کو پنجاب پولیس کی جانب سے یادگاری سووینیئر بھی پیش کیا

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

راجن پور ۔ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، یوم دفاع کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا ۔ جمعیت علمائے اسلام (س

Next Post

لیہ ۔ یکجہتی کشمیر کا آ غاز ٹی ڈی اے چوک میں 12بجے دن قومی ترانہ و کشمیر کا ترانہ سے ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید

Next Post
لیہ ۔ یکجہتی کشمیر کا آ غاز ٹی ڈی اے چوک میں 12بجے دن قومی ترانہ و کشمیر کا ترانہ سے ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید

لیہ ۔ یکجہتی کشمیر کا آ غاز ٹی ڈی اے چوک میں 12بجے دن قومی ترانہ و کشمیر کا ترانہ سے ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط سے مضبوط فورس بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورا س سلسلے میں صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب پولیس کے نئے پراجیکٹس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار بخاری نے سنٹرل پولیس آفس لاہورکا دورہ کیا اورپبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے پنجاب پولیس کے نئے پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے معاون خصوصی وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت خصوصی پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن میں پولیس خدمت مراکز، آئی جی پی کپملینٹ مینجمنٹ سسٹم اور شہروں میں لا ء اینڈ آرڈر اورٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی کے منصوبے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ پنجاب پولیس نے جدید پولیسنگ کے حوالے سے جہاں ڈولفن، پی آر یو،سی ٹی ڈی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، اینٹی رائٹس یونٹس، سپیشل آپریشن یونٹ سمیت دیگر فورسز تشکیل دی گئی ہیں وہیں عوام کومختلف سروسز ڈلیوری کی باآسانی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے تاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔ ذوالفقاربخاری نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم 8787آئی جی پی کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کا دورہ کیا جہاں اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز نے انہیں سسٹم اور سٹاف کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بنایا گیا ، یہ سسٹم اب تک ہزاروں افراد کو ریلیف فراہم کرچکا ہے،صوبے کے تمام اضلاع سے آنیو الی شکایتوں کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان پورٹل سے موصول ہونے والی شکایات بھی اسی سسٹم کے تحت ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ذوالفقار بخاری نے ایک شہری کی جانب سے موصول ہونیو الی کال اور اس پر ہونیو الے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید نے معاون خصوصی کو بین الصوبائی بارڈرز کے سرویلنس سسٹم، کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز کے کمروں کے مانیٹرنگ سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے انہیں بتایا کہ جدیدپولیس فورسز کی طرز پرڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے زیادہ وارداتوں والے ایریاز یعنی کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی جاتی ہے جس کے بعد وہاں پٹرولنگ فورسز کے موثر گشت کو یقینی بنا کر جرائم پیشہ عناصر کو پابند سلاسل کرنے کیلئے فور ی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے معاون خصوصی کوانٹی گریٹڈ ہوٹل آئی سسٹم اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم کے متعلق بھی تفصیلا آگاہ کیا۔دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے معاون خصوصی وزیر اعظم، ذوالفقار بخاری کو پنجاب پولیس کی جانب سے یادگاری سووینیئر بھی پیش کیا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.