راجن پور ( صبح پا کستان) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی پیر سیف الرحمن درخواستی جمیت علمائے اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد مولانا عبدالحیٰ عابد صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی مفتی محمد مشتاق سید محمد توقیر شاہ مولانا عبداللہ مستوئی مولانا محمد اسحاق حاجی عبدالعزیز بھٹی مولانا اسلم بھٹی مولانا سیف الرحمن بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کئیے جائیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لئیے قربانیوں کے لئیے ہم ہر وقت تیار ہیں کسی صورت کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس سلسلہ میں آنے والے یوم دفاع کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا جمعیت علمائے اسلام (س) پاکستان میں عشرہ ختم نبوت و دفاع پاکستان جمعیت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام ملک کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان میں پروگرام کئیے جایں گے مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ تمام مسلم ممالک بھارت کے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا علان کریں اقوام متحدہ اور امریکہ کشمیر کا دیرینہ مسلہ حل کرنا نہیں چاہتے کیونکہ ان کے مفادات بھارت کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق والے کہاں گم ہیں انہیں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کیوں نظر نہیں آتی اگر ہمارے اکابرین نے حکم کیاتو جان پر کھیل کر اور سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں نکلیں گے ۔ پیر طریقت مولانا سیف الرحمن درخواستی نے کہا کہ آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آل پارٹیز کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔