لیہ( صبح پا کستان ) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی لیہ فیاض احمدندیم کی سربراہی میں آگہی واک کی گئی ۔
شرکاء نے احتیاطی تدابیر پر مبنی بینرز و پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ۔ قبل ازیں ایم سی ہال میں ایڈمنسٹریٹرکی صدارت میں آگہی سیمینار منعقدہوا جس میں محکمہ کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی ۔ ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ سی او یونٹ کوٹ سلطان اور ایم سی چوک اعظم میں بھی انسداد ڈینگی مہم کے تحت سرویلنس ٹی میں سرگرم عمل ہیں اور تمام جوہڑوں میں ممکنہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لیے دوائی ڈالی جارہی ہے اور نالیوں پر سپرے کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹری ورکرز کو صفائی ستھرائی کے لیے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق گلی محلے اور وارڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور محکمہ صحت ،ماحولیات،ٹرانسپورٹ ،ہائرایجوکیشن ،زراعت اور لیبر آگہی مہم کے سلسلہ میں ابتک 9186مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی مچھرکا موجب بننے والے اسباب کو ختم کرایاگیا ۔