تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،شاہد رضوان مہوٹہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،طلباء ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ان خیالا ت کا اظہار ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان شاہد رضوان مہوٹہ نے شہر بھر کے اے کیٹاگری میں شامل تعلیمی اداروں کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہاں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک حالات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اولین ترجیحی ہے اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کے سربراہان sopپلان کے مطابق اپنی سیکورٹی اقدمات کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پر انہوں نے سکولز کے داخلی ،خارجی راستوں ،میٹل ڈیٹکٹر ،گن مینوں ،اسلحہ اور سیکورٹی کیمروں کو چیک کیا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








