لیہ (صبح پا کستان )انجمن تا جران کی مجلس منتظمہ و سپریم کونسل کا آئین پر بحث کے لئے اہم مشترکہ اجلاس انجمن تاجران لیہ کے صدر ملک مظفر دھول کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ سرپرست اعلی شیخ غلام حسین نے آئین انجمن تاجران کو مربوط کرنے اوراسکی تشریح پر شرکاء سے تجاویز طلب کی ۔ انجمن کی باڈی،ساخت اور الیکشن سے متعلق معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ متفقہ طور پر ےہ طے پایاکہ شرکاء مجلس تحریری طور پر اپنی تجاویز مجلس منتظمہ کو دےں جس پر آج کی ڈسکشن کو شامل کرتے ہوئے آئےن کی بہتر تجاویز کو اسکا حصہ بناےا جا سکے ۔ رکنیت ساز کمیٹی کے چیئر مین ملک اختر دھول نے تاجر کارڈ کی اہمیت اور شفافیت پر شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پھر مےں کمپیوٹرازڈ کارڈ صرف لیہ مےں ایک تاریخی ریکارڈ ہے ۔ سابق صدر انجمن تاجران لیہ سیٹھ محمد اسلم خان کی خصوصی شرکت انہوں نے اپنی تجاویز اور آیئن کی اہمیت پر شرکاء مجلس کو آگاہ کیا