• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قندیل بلوچ قتل کیس، والدین نے ملزم بیٹوں کو معاف کردیا، عدالت میں حلف نامہ جمع

webmaster by webmaster
اگست 22, 2019
in جنوبی پنجاب
0
قندیل بلوچ قتل کیس، والدین نے ملزم بیٹوں کو معاف کردیا، عدالت میں حلف نامہ جمع

ملتان۔ ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین نے اپنے دونوں ملزم بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے ان کی بریت کی درخواست دائر کردی۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے مدعی عظیم بلوچ نے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث اپنے حقیقی بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو معاف کردیا۔ عظیم بلوچ نے عدالت میں معافی کا بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں غیرت کی کہانی بنائی گئی ہے جو حقائق کے خلاف ہے۔

قندیل بلوچ کے والد کا بیان حلفی میں کہنا ہے کہ قندیل قتل کا مقدمہ 16 جولائی 2016 کو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22 اکتوبر 2016 کو ہوئی۔ غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی ہے لہٰذا اس کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اس لیے ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔

خیال رہے کہ 15 جولائی 2016 کو قندیل بلوچ کو سوتے ہوئے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی وسیم کو گرفتار کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قندیل خاندان کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی تھی اس لیے اس کو قتل کیا ہے تاہم بعد میں ملزم اپنے اس بیان سے مکر گیا تھا۔

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد پاکستانی اور عالمی میڈیا میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کا معاملہ زیر بحث آیا جس کے رد عمل میں پارلیمنٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم منظور کی تھی۔ ترمیم شدہ قانون کے مطابق مقتول کے لواحقین کی جانب سے معاف کیے جانے کے باوجود قتل کرنے والے کو عمر قید یا 25 برس قید کی سزا ہوگی۔

Post Views: 17
Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: multan news
Previous Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ،محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

Next Post

وزیراعظم کا مودی کو عالمی سطح پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ

Next Post
وزیراعظم کا مودی کو عالمی سطح پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا مودی کو عالمی سطح پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
ملتان۔ ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین نے اپنے دونوں ملزم بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے ان کی بریت کی درخواست دائر کردی۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے مدعی عظیم بلوچ نے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث اپنے حقیقی بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو معاف کردیا۔ عظیم بلوچ نے عدالت میں معافی کا بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں غیرت کی کہانی بنائی گئی ہے جو حقائق کے خلاف ہے۔ قندیل بلوچ کے والد کا بیان حلفی میں کہنا ہے کہ قندیل قتل کا مقدمہ 16 جولائی 2016 کو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22 اکتوبر 2016 کو ہوئی۔ غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی ہے لہٰذا اس کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اس لیے ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔ خیال رہے کہ 15 جولائی 2016 کو قندیل بلوچ کو سوتے ہوئے گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی وسیم کو گرفتار کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قندیل خاندان کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی تھی اس لیے اس کو قتل کیا ہے تاہم بعد میں ملزم اپنے اس بیان سے مکر گیا تھا۔ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد پاکستانی اور عالمی میڈیا میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کا معاملہ زیر بحث آیا جس کے رد عمل میں پارلیمنٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم منظور کی تھی۔ ترمیم شدہ قانون کے مطابق مقتول کے لواحقین کی جانب سے معاف کیے جانے کے باوجود قتل کرنے والے کو عمر قید یا 25 برس قید کی سزا ہوگی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.