لیہ( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک اور آر پی او عمران احمر نے ضلع لیہ کے دورہ کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کروڑ لعل عیسن میں طبی سہو لیا ت کے جا ئزہ کے لئے معائنہ کیا ۔ مختلف وارڈ ز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور تیما رداروں سے ادویا ت کی فراہمی اور دیگر سہو لیا ت کے با رے میں معلوما ت حاصل کیں ۔ بعد ازاں انہو ں نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے احا طے میں گرین پا کستا ن مہم کے سلسلے میں پودے لگا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید، ڈی پی او عثما ن اعجاز با جو ہ ، اے سی کر وڑ محمد فاروق ، ڈی ایم او فیاض علی جتا لہ ہمر اہ تھے ۔ بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان نے دریا ئی کٹا وَ سے متا ثرہ بیٹ راکھواں ، واڑہ سیہڑاں کا معائنہ کیا جہاں محکمہ صحت و لائیوسٹاک کے لگائے گئے طبی اور ویٹرنری کیمپوں سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔ بعدازاں بنیادی مرکز صحت واڑہ سیہڑاں میں طبی سہولیات جبکہ وسوں سٹیڈیم کروڑ میں کھلاڑیو ں کومختلف کھیلوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور آر پی او نے تھانہ کروڑ لعل عیسن کا بھی دورہ کیا ۔
اپنے دورہ کروڑ لعل عیسن کے دوران کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثر ریاض ملک اور آر پی او عمران احمر نے ایم پی اے ملک احمد علی او لکھ کے گھر گئے اور ان سے بھی ملاقات کی ۔