لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کی تقریب فاریسٹ پارک چوک اعظم میں منعقدہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید تھے ۔ تقریب میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،ضلعی افسران ،اہلکاروں ،میڈیانمائندگان،سماجی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شجرکاری میں حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے ذریعے دس بلین درخت لگانے کے ٹارگٹ حصول کو یقینی بنا کر ملک کو سرسبزو شاداب ،جنگلات کی دولت سے مالامال اور انسان دوست ماحول بنانے میں ہر
فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گرین پاکستان مہم کے ذریعے سرسبز ،خوشحال اور آلودگی سے پاک ملک بناناچاہتے ہیں جس کے لیے ہربشر ،دوشجرکوعملی طور پر اپنا کر ہر فرد دو پودے لگا کر سرسبزپاکستان مہم کا حصہ بنیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ گرین پاکستان مہم کی کامیابی ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاءو کے لیے پلانٹ فار پاکستان منصوبہ کے تحت ہرشہری پودے لگائے تاکہ آنے والی نسلوں اوروطن عزیز کے لیے ماحول کو خوشگوار بنایاجاسکے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاگرین پاکستان ویژن ملکی معیشت میں بہتری اور انسان دوست ماحول کی فراہمی کے لیے مثبت پیش رفت ہے جب بلین درخت اپنا سایہ فراہم کررہے ہوں گے تو وہ تبدیل شدہ پاکستان کی شکل ثابت ہوگا ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت طاہر رندھاوا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ماحول میں غیر فطر ی کثافتیں اور موسم کی سب تبدیلیوں کے مقابلہ کرنے کے لیے پلانٹ فارپاکستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس وژن کی کامیابی کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار اور انکی ٹیم ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔ تقریب سے ضلعی رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہی نہیں ایندھن، عماراتی لکڑی کی فراہمی کا اہم ذریعہ اور صوبے کی زرعی معیشت میں بھی ایک مقام رکھتے ہیں جن کی آبیا ری اور دیکھ بھال سے ملک کو سرسبزو شاداب بنایا جارہا ہے ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسرطارق سنانواں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کی خصوصی مہم کے تحت صوبائی محکموں کو ارزاں نرخوں پر پودے فراہم کیے ہیں اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت 15ستمبرتک چار لاکھ پندرہ ہزار پودے لگاے جائیں گے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے پلانٹ فارپاکستان مہم کے تحت پودے لگائے اس موقع ڈپٹی کمشنرذیشا ن جاوید وَ نے شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے ۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،سی او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،اے سی چوبارہ سیلمان احمد،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر ،ایکسین بلڈنگ چوہدری سلیم، ممتاز مصنف ناصر ملک ،عمائدین علاقہ موجود تھے ۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر سنٹر ل پارک لیہ میں غیر سرکاری تنظیم سرعام کے تعاون سے ڈی ایف او طارق سنانواں ، ایس ڈی او فاریسٹ عابد علی ،طلحہ وقار خان،مجاہد حسین ودیگر نے پودے لگاے ۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت لیہ، کروڑ ،فتح پور ،چوبارہ میں بھی باقاعدہ تقریبات کے تحت پودے لگائے گئے ۔