ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری گذشتہ روز بھی تیز اندھیری اور بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جہاں بجلی منقطع ہوگئی وہیں بارش اور اور سیوریج کا گندہ پانی کھڑے ہونے سے لوگ گھروں اور دکانوں پر ہی محسور ہو کر رہ گئے محکمہ موسمیات کی پہلے سے پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ بات ڈیرہ غازی خان کے شہریوں محمد اسفر ، محمد حرم ، دانش ، حیدر علی ، عمر ، ابوبکر ، محمد عثمان ، صداقت ، افتخار ، اکبر علی ، سبطین جانو ، علی حسن ، محمد حمزہ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ کی سستی اور عوامی نمائندوں کی نا اہلی کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر پہلے سے نکاسی آب کے انتظامات کر لیے جاتے تو آج انہیں اتنی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا جبکہ دوسری جانب کچھ انتظامیہ کی ہی ناقص حکومت عملی اور منصوبہ بندی کے باعث جو گھر گلیوں سے نیچے ہوگئے تھے وہ لوگ گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے جبکہ بچوں نے بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے اور پکوڑے ، سموسے کرارے اور سپائسی فوڈ بنوائے اور خوب مزے اڑائے ۔