لیہ {صبح پا کستان } شہر بھر میں گندگی اور گندے پانی کے کھڑے رہنے سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے ۔ صفائی کی ابتر صورتحال پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔ ایم پی اے لیہ کالی گاڑی میں سیر کرتے نظر آتے ہیں انہیں شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آتے ۔ ضلع لیہ میں جھیل شیخ الملوک کی دریافت ہوگئی شہری منتطر ہیں کہ ایم پی اے و ایم این اے کی انتظار میں ہیں کہ وہ کب آکر شیخ الملوک جھیل کا افتتاح کریں گے ۔ محلہ شیخانوالہ میں مسلسل 5مہینے سے گندہ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے سڑکات بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں لوگ نماز پنجگانہ کی ادائیگی بھی نہیں کرسکتے ۔ کسی کے گھر فوتگی ہوجائے تو لوڈر رکشے منگوا کر نعش کو قبرستان لے جایا جاتا ہے ۔ نواز شریف ہسپتال کے ارد گر د بھی گندہ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے بیمار لوگ،حاملہ خواتین ہسپتال تک پہنچنے میں شدید پریشانی ہوتی ہے ۔ قائد اعظم نے مسلمانوں کو پاکستان کا انعام دیا جبکہ لیہ شہر کی انتظامیہ نے ہر عید اور یوم آزادی پر لوگوں کو گندے پانی کا انعام دیا ہے ۔ گندگی اور گندے پانی کے مسلسل کھڑے رہنے کی وجہ سے تعفن پھیل رہاہے ڈاکٹرز کے مطابق گیسٹرو کا مرض پھیل رہا ہے اگر گندگی اور گندے پانی کا موثر نظام نہ کیا گیا تو مزید بیماریاں پھیل سکتی ہیں ۔ اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی ،ایڈمنسٹریٹر،انتظامیہ و افسران ،ڈی سی لیہ ،ایم پی اے لیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ عوام پر رحم کریں اور خدا کے خوف سے ڈریں ۔ انسانوں جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے اندر بیماریاں پھیلادینے سے آپ کو جنت نہیں ملنے والی ۔ شیخ وسیم ،شیخ قیصر،احمد علی ،مختیار احمد،حسن باجوہ،شیخ ظفر،شیخ بلاول،عاصم ،اشفاق علی،امتیاز خان ،ملک قیصر و دیگراہلیان محلہ نے اعلیٰ حکام سے لیہ شہر اور محلہ شیخانوالہ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر نوٹس لینے اور ذمہ دارافسران کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔