• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگرمقررین کا خطاب

webmaster by webmaster
اگست 15, 2019
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگرمقررین کا خطاب

لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایسی جغرافیائی حقیقت ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کو مذہبی آزادی نصیب ہوئی جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاءو ں میں اپنا 72واں یوم آزادی منارہے ہیں آئیں آج عہد کریں کہ جس طرح ہم آزادی سے اپنی تقریبات منارہے ہیں اسی طرح کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ذریعے دنیاکی توجہ انہیں آزاد مملکت دلانے تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے کیونکہ آج نہ صرف ہم اپنا یوم آزادی منارہے ہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بھی منایا جارہاہے ۔ یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ڈی پی ایس گرلز ونگ میں 72ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ رنگارنگ تقریب میں بچوں نے خوب صورت ملی نغمے ،خاکے،ٹیبلو،مارچ پاسٹ اور تقاریر کیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے جذبے کو بھی سراہاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی محبت شاقہ کے ذریعے قوموں میں صف اول کی قوم بن سکتے ہیں اور آج کے ننھے بچوں کی آنکھوں میں یہ چمک دکھائی دے رہی ہے جو ہمارے روشن مستقبل کی دلیل ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ آئندہ نسل کو اس بات کا بخوبی ادارک ہے کہ کشمیرکی آزادی تک وہ ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اعجاز باجوہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور تیز ترترقی کے لیے شرح خواندگی میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ آج کا دن نفرتوں کا بیج دلوں سے نکال کر محبتوں کے پیغام کادن ہے جس کے ذریعے قوم ترقی کی منازل آسانی سے طے کرسکتی ہے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یو م آزادی کا اہم دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا مقصد نوجوان نسل کو یاد دلانا ہے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی توجہ کشمیریوں پر ڈھاے جانے والے مظالم اور یواین او کی قراردادوں کے مطابق انہیں آزادی دلانے کی جانب مبذول کروائی ہے کیونکہ قائد اعظم کاخواب بھی یہی تھا آج کے دن بائیس کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ذریعے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ بعدازاں یوم آزادی و یکجہتی کشمیرکے انتظامات کے لیے بنائی گئی کور کمیٹی جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجا ز باجوہ،ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ،معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین ،اے سی لیہ کاشف نواز، ڈی ایم ا و فیاض علی جتالہ نے بیسٹ پرفارمر اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن ہولڈ رطلبہ وطالبات جن میں عنایت اللہ،مبشرنظامی،ماریہ و ساتھی،تصورحسین ،مصور حسین ،احمددُرِرحمان،مہدیہ رضوی ،مریم خضر،مصفحی احمد،عاصم اعجاز ،طیبہ احمد،ہانیہ ذوالفقار ،ایمن سجاد ،اوصاف احمد،محمدسفیان ،وردہ رفیق ،عبیرہ عباس،طوبی مریم،وجیہ زینب،ثناء یاسمین،میمونہ مریم،شاہد علی شاہ میں شیلڈز ونقدانعامات تقسیم کیے ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشا ن جاو ید نے بہترین انتظامات پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہا ۔ تقریب میں ملک عثمان اولکھ،صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،سرکاری افسران،اساتذہ کرام،وکلاء،ذراءع ابلاغ کے نمائندوں ،طلبہ کی کثیر تعداد اور والدین نے شرکت کی ۔ قبل ازیں پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ مہمان خصوصی ومہمانان اعزاز نے پرچم کشائی کی ۔ پولیس بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیاگیا ۔


تقریب کے آ غاز پرآٹھ بج کر 58منٹ پر سائرن بجایاگیا اور نوبجے پرچم کشائی کی گئی ۔ قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرایاگیا اور قومی ترانہ پڑھاگیا ۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے خاکے،ٹیبلو،ملی نغمے اور تقاریرکیں جبکہ مقررین نے یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے موضو ع پر خطاب کیا ۔ شہر کو قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچم سے سجاگیاتھا ۔ ٹی ڈے اے چوک میں چراغاں کیاگیا ۔ اسی طرح کی تقریبات چوک اعظم،فتح پور ،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں منعقدہوئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رفاقت علی گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سی سی یو وارڈ کا دو رہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی اوران میں مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ اور ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ان کے ہمراہ تھے ۔


یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ممبران اسمبلی رفاقت علی گیلانی،شہاب الدین سیہڑ،ملک نیاز احمدجکھڑنے ڈی پی ایس گرلز ونگ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود سنانواں ،افسران ،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،آئندہ یوم آزادی کشمیری ہمارے ساتھ منائیں گے :وزیر اعلیٰ پنجاب

Next Post

لیہ ۔ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف آج 15اگست بلیک ڈے کے موقع پر ریلی نکالی جا ئے گی

Next Post
لیہ ۔ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف آج 15اگست بلیک ڈے کے موقع پر ریلی نکالی جا ئے گی

لیہ ۔ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف آج 15اگست بلیک ڈے کے موقع پر ریلی نکالی جا ئے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایسی جغرافیائی حقیقت ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کو مذہبی آزادی نصیب ہوئی جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاءو ں میں اپنا 72واں یوم آزادی منارہے ہیں آئیں آج عہد کریں کہ جس طرح ہم آزادی سے اپنی تقریبات منارہے ہیں اسی طرح کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ذریعے دنیاکی توجہ انہیں آزاد مملکت دلانے تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے کیونکہ آج نہ صرف ہم اپنا یوم آزادی منارہے ہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بھی منایا جارہاہے ۔ یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ڈی پی ایس گرلز ونگ میں 72ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ رنگارنگ تقریب میں بچوں نے خوب صورت ملی نغمے ،خاکے،ٹیبلو،مارچ پاسٹ اور تقاریر کیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے جذبے کو بھی سراہاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی محبت شاقہ کے ذریعے قوموں میں صف اول کی قوم بن سکتے ہیں اور آج کے ننھے بچوں کی آنکھوں میں یہ چمک دکھائی دے رہی ہے جو ہمارے روشن مستقبل کی دلیل ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ آئندہ نسل کو اس بات کا بخوبی ادارک ہے کہ کشمیرکی آزادی تک وہ ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اعجاز باجوہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور تیز ترترقی کے لیے شرح خواندگی میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ آج کا دن نفرتوں کا بیج دلوں سے نکال کر محبتوں کے پیغام کادن ہے جس کے ذریعے قوم ترقی کی منازل آسانی سے طے کرسکتی ہے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یو م آزادی کا اہم دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا مقصد نوجوان نسل کو یاد دلانا ہے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی توجہ کشمیریوں پر ڈھاے جانے والے مظالم اور یواین او کی قراردادوں کے مطابق انہیں آزادی دلانے کی جانب مبذول کروائی ہے کیونکہ قائد اعظم کاخواب بھی یہی تھا آج کے دن بائیس کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ذریعے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ بعدازاں یوم آزادی و یکجہتی کشمیرکے انتظامات کے لیے بنائی گئی کور کمیٹی جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجا ز باجوہ،ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ،معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین ،اے سی لیہ کاشف نواز، ڈی ایم ا و فیاض علی جتالہ نے بیسٹ پرفارمر اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن ہولڈ رطلبہ وطالبات جن میں عنایت اللہ،مبشرنظامی،ماریہ و ساتھی،تصورحسین ،مصور حسین ،احمددُرِرحمان،مہدیہ رضوی ،مریم خضر،مصفحی احمد،عاصم اعجاز ،طیبہ احمد،ہانیہ ذوالفقار ،ایمن سجاد ،اوصاف احمد،محمدسفیان ،وردہ رفیق ،عبیرہ عباس،طوبی مریم،وجیہ زینب،ثناء یاسمین،میمونہ مریم،شاہد علی شاہ میں شیلڈز ونقدانعامات تقسیم کیے ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشا ن جاو ید نے بہترین انتظامات پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہا ۔ تقریب میں ملک عثمان اولکھ،صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،سرکاری افسران،اساتذہ کرام،وکلاء،ذراءع ابلاغ کے نمائندوں ،طلبہ کی کثیر تعداد اور والدین نے شرکت کی ۔ قبل ازیں پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ مہمان خصوصی ومہمانان اعزاز نے پرچم کشائی کی ۔ پولیس بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیاگیا ۔ تقریب کے آ غاز پرآٹھ بج کر 58منٹ پر سائرن بجایاگیا اور نوبجے پرچم کشائی کی گئی ۔ قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرایاگیا اور قومی ترانہ پڑھاگیا ۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے خاکے،ٹیبلو،ملی نغمے اور تقاریرکیں جبکہ مقررین نے یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے موضو ع پر خطاب کیا ۔ شہر کو قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچم سے سجاگیاتھا ۔ ٹی ڈے اے چوک میں چراغاں کیاگیا ۔ اسی طرح کی تقریبات چوک اعظم،فتح پور ،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں منعقدہوئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رفاقت علی گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سی سی یو وارڈ کا دو رہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی اوران میں مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ اور ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ان کے ہمراہ تھے ۔ یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ممبران اسمبلی رفاقت علی گیلانی،شہاب الدین سیہڑ،ملک نیاز احمدجکھڑنے ڈی پی ایس گرلز ونگ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود سنانواں ،افسران ،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.