لیہ{ صبح پا کستان }مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جو ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی , ریلی سے ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر حسین مورانی اور علامہ ضیغم عباس نے خطاب کرتے ہو ءے کہا کہ امام حسین ؓ ظلم کے سامنے ڈٹ گئے تھے آج ہمیں بھی ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا ، انہوں نے مقبوضہ کشمیر می بھارتی جا رحیت کی شدید مذمت کرتے ہو ءے کہ کشمیر پا کستان کی شہہ رگ ہے اور پا کستانی عوام تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کے لءے پاکستانی فوج اور آذاد کشمیر کی عوام کے شانہ۔بشانہ کھڑے ہیں ، ریلی میں شریک مظاہرین نے انڈیا کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے شدید نعرے بازی کی
مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر حسین مورانی نے کی ،مظاہرین کی انڈیا کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر حسین مورانی اور علامہ ضیغم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمریوں کے حقوق کے لئیے اپنا کردار ادا کرے ،ہم پاکستانی فوج اور اذاد کشمیر کی عوام کے شانہ ۔ بشانہ کھڑے ہیں ، امام حسین ظلم کے سامنے ڈٹ گئے تھے ج ہ میں بھی ظلم کے گے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا ،بھارتی جارحیت کی جتنی میں مذمت کی جائے کم ہے،کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سرکارکے غیر جمہوری اور گھناونے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت کا تعصب دنیا کے سامنے گیا ہے ایک بار پھر بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے تمام اخلاقی سفارتی سیاسی اور بین الاقومی قوانین کو پامال کیا ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے یہ متنازعہ اقدام کرکے علاقائی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پارکرچکا ہے پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکہجتی کرتی ہے اور ہم کشمیری عوام کے ساتھ سینہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ہماری مسلح افواج منہ توڑ جواب دے گی اگر بھارت نے کوئی گھناونی حرکت کی تو انہوں نے کہا کہ پاکستانی پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت یہ جان لے کہ وہ ظلم وستم اورمتنازعہ اقدام کے ذریعے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا