لیہ( صبح پا کستان )مون سون شجرکاری مہم کے دوران ڈی پی ایس بوائز ونگ میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے پودے لگائے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز ملک ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود سنانواں ،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری،ڈی آئی او نثار احمد خان ودیگر نے ڈی پی ایس کے لان میں اشوک کے پودے لگائے ۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعاکی گئی ۔ ڈی ایف او طارق محمود سنانواں نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر میں مون سو ن شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18اگست کو پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں مزید پودے لگائے جائیں گے ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







