لیہ( صبح پا کستان )ٹیکس کی بروقت ادائیگی ملکی معیشت و ترقی کے لیے ناگریز اہمیت کی حامل ہے اس لیے تاجر نمائندے اپنے بھرپور تعاون سے اس کو یقینی بنائیں ۔ یہ بات چیف کمشنر انکم ٹیکس ملتان زون محمدعابدرضا بودلہ نے چار کنال رقبہ پر مشتمل دو کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے نوتعمیر انکم ٹیکس آفس بلڈنگ لیہ کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیو ملتان عابد حسین گلشن،ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ڈی جی خان سیدقسور حسین شاہ،،ایڈیشنل کمشنرانکم ٹیکس ملتان ساجد نذیر ملک،صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول،صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،شیخ کمال الدین ،شیخ بدر منیر،محمدتنویر خان،شیخ احسان الدین،محمدیونس خان،وقاض خان،سیٹھ محمداسلم خان،ظفراقبال ،قیصر وڑاءچ اور ذراءع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے ۔ انسپکٹر انکم ٹیکس فاروق گل بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریجن میں سرکاری دفاتر کے طور پر مکمل ہونے والی پہلی بلڈنگ ہے جو 4کنال پر دو کروڑ چارلاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے ۔ چیف کمشنر انکم ٹیکس ودیگر افسران نے گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ۔ بعدازاں تاجرنمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر انکم ٹیکس عابد رضا بودلہ نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی وقت کا ناگریز تقاضہ ہے جس کے لیے حکومت نے تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس سلیب ترتیب دیا ہے جس کی ادائیگی ملکی ترقی اور معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی معلومات اور رابطہ کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ اس موقع پر تاجرنمائندوں نے چیف کمشنر انکم ٹیکس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔