راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہاہے کہ کشمیر ہمارے ملک کا حصہ اور اس میں بسنے والے کشمیری بھائی ہمارے جسم و جاں کا حصہ ہیں ۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنے پر تل جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی ۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی حل کیاجا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی ، پاکستان میں اس وقت ایسے بہادر، نڈراور بے باک لیڈر کی حکومت ہے جس کا نام عمران خان ہے ، جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتاہے اور انشاء اللہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور وزیراعظم کے حالیہ امریکی دورہ میں امریکہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کرنا بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ مسئلہ کشمیرکا پرُامن حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورا خطہ پائیدار امن و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتا ہے ۔ کشمیر ہی وہ بنیادی مسئلہ ہے جس کے حل ہونے سے ہی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ختم ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قا ئداعظم نے کشمےر کو پاکستان کی شہ رگ اس لئے قرار دےاتھا کیونکہ وہ پا کستان کےلئے کشمےر کی حیثیت کو سمجھتے تھے ۔ مسئلہ کشمیر قرار دادوں یا کشمیر کادن منانے سے حل نہیں ہو گا اس کے لئے عملی جدو جہد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت روزِاول سے ہی پاکستان کو ختم کر نے اورکشمیر کو ہندوستان میں ضم کر نے کی پالےسےوں پر عمل پےر ا ہے ۔ بھارت کشمےر پر قبضہ کر نے کے بعد از خو د ےہ مسئلہ سلامتی کو نسل میں لے گیاجہا ں ےہ فےصلہ کےا گےا کہ کشمےرےو ں کو حق ِخو د ارادےت دےا جائے، کےونکہ وہی اپنے مستقبل کا فےصلہ کر نے کے مجاز ہیں ۔ مقبوضہ کشمےر میں سالہا سال سے جاری بھارتی ظلم وتشدد کے سےا ہ بادل اب چھٹنے والے ہیں ۔ اور آزادی کی خو بصورت صبح طلوع ہونے والی ہے ۔ اب دنیا کی کو ئی طاقت کشمیری عوام کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی ۔