اسلام آباد ۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کردے گی.ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جموں و کشمیرپریک طرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی بڑھے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیاکے سربراہ آکار پٹیل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی اوراس سے شہری آزادی، ذرائع اصلاحات پر قدغن سے صورتحال خراب ہوگی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








