• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاہور ۔ انیل مسرت کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات ، ہر ڈویژ ن میں ہسپتال بنانے کا اعلان

webmaster by webmaster
جولائی 23, 2019
in First Page, لاہور
0
لاہور ۔ انیل مسرت کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات ، ہر ڈویژ ن میں ہسپتال بنانے کا اعلان

لاہور ۔ برطانیہ مے معروف بزنس مین انیل مسرت نے حکومت پنجاب کے تعاون سے صوبے کے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے 9 ڈویژن میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہسپتال ان علاقوں میں بنانا چاہتے ہیں جہاں صحت کی سہولتیں کم ہیں۔

انیل مسرت نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں عام مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ ان ہسپتالوں کی اونرشپ کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

برطانوی بزنس مین انیل مسرت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، وہ محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز بھی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان کے عملی اقدامات سے خوش ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر 2 ہسپتال بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ شعبہ صحت میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، انھیں ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار نئے پاکستان میں وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمارے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں۔ تبدیل ہوتے پاکستان میں سرمایہ کار سے کوئی رشوت یا کمیشن نہیں لے سکے گا۔ سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل سرخ فیتے کی نذر نہیں ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ہرسطح پر معاونت فراہم کی جائے گی

Post Views: 22
Source: لاہورنیوز
Tags: lahore news
Previous Post

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری

Next Post

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہاکیاجاسکتاہے،وزیراعظم عمران خان

Next Post
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہاکیاجاسکتاہے،وزیراعظم عمران خان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہاکیاجاسکتاہے،وزیراعظم عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
لاہور ۔ برطانیہ مے معروف بزنس مین انیل مسرت نے حکومت پنجاب کے تعاون سے صوبے کے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے 9 ڈویژن میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہسپتال ان علاقوں میں بنانا چاہتے ہیں جہاں صحت کی سہولتیں کم ہیں۔ انیل مسرت نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں عام مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ ان ہسپتالوں کی اونرشپ کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ برطانوی بزنس مین انیل مسرت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، وہ محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز بھی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان کے عملی اقدامات سے خوش ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر 2 ہسپتال بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ شعبہ صحت میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، انھیں ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار نئے پاکستان میں وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمارے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں۔ تبدیل ہوتے پاکستان میں سرمایہ کار سے کوئی رشوت یا کمیشن نہیں لے سکے گا۔ سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل سرخ فیتے کی نذر نہیں ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ہرسطح پر معاونت فراہم کی جائے گی
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.