• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیر اعظم نے پورا پاکستان ’’بند ‘‘ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ،ملک گیر ہڑتال حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے:سینیٹر سراج الحق

webmaster by webmaster
جولائی 14, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیر اعظم نے پورا پاکستان ’’بند ‘‘ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ،ملک گیر ہڑتال حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے:سینیٹر سراج الحق

لاہور۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی ملک گیر کامیاب ہڑتال نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے ،وزیر اعظم نے صرف ایک وعدہ پوراکردیا ہے کہ میں پورے پاکستان کو بند کردوں گا،حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز سنے اور تاجروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں،ملک کی ستر سالہ تاریخ میں سیاست،سیاستدانوں سے زیادہ جرنیلوں،بیوروکریٹس،جاگیرداروں او ر سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ نے کی ہے،حکومت کسی پارٹی کی ہو،اقتدار ایک مخصوص طبقہ اشرافیہ کے پاس رہتا ہے،سیاستدان پیدا نہیں بلکہ تیار کئے جاتے ہیں،سابقہ و موجودہ حکمرانوں کی ایک ہی نرسری میں پرورش ہوئی ہے،دوسو کے قریب لوگ ہیں جو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں اور موسم کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔

منصورہ میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج تک ملک میں تبدیلی اس لئے نہیں آئی کیونکہ اسمبلیوں میں عوام کے نہیں خواص کے نمائندے پہنچتے ہیں،یہ ووٹ عوام سے لیتے ہیں مگر مفادات ایک خاص طبقہ کے پورے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں ایک ہیں،سابقہ و موجدہ حکومت کی معاشی پالیسی ایک ہے، آئی ایم ایف کی غلامی،مہنگائی،بے روز گاری کی اصل ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں، تینوں جماعتوں نے پرویز مشرف کی پالیسیوں کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ ان کو آگے بڑھانے میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی رہیں،آج پی ٹی آئی کابینہ میں وہی وزیر مشیر ہیں جو پرویز مشرف کی کابینہ میں تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کے مسائل نہیں،ذاتی مفادات ہیں،عوام مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے،جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دینے اور ملک و قوم کی بہتر خدمت کی اہلیت رکھتی ہے،جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرسکتی ہے کیونکہ اس کے اپنے کسی فرد پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت احتساب کامحض ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے،حقیقی احتساب ہوا تو حکومت کے وزیر مشیر سب اس کی زد میں آئیں گے اور اسمبلیوں میں صرف چند لوگ ہی بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب متنازعہ ہوچکا ہے،نیب اتنا پیسہ بھی جمع نہیں کررہا جتنا اس پر خرچ ہورہا ہے،خود نیب کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر صحیح احتساب ہوگیا تو حکومت کا وجود نہیں رہے گا۔سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ عدلیہ کو عوام کا اعتماد بحال کرنے اور اپنا وقار بلند کرنے کیلئے ارشد ملک پر لگنے والے الزامات اور ویڈیوز کی انکوائری کیلئے جلد ازجلد ایک جوڈیشل کمیشن بنانا ہوگاتاکہ عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔

Tags: National News
Previous Post

لا ہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اور مسٹرجسٹس شہباز علی رضوی کا دورہ لیہ

Next Post

فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا

Next Post
فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا

فیس بک پر متحرک مجرموں کا گینگ پکڑا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی ملک گیر کامیاب ہڑتال نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے ،وزیر اعظم نے صرف ایک وعدہ پوراکردیا ہے کہ میں پورے پاکستان کو بند کردوں گا،حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز سنے اور تاجروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں،ملک کی ستر سالہ تاریخ میں سیاست،سیاستدانوں سے زیادہ جرنیلوں،بیوروکریٹس،جاگیرداروں او ر سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ نے کی ہے،حکومت کسی پارٹی کی ہو،اقتدار ایک مخصوص طبقہ اشرافیہ کے پاس رہتا ہے،سیاستدان پیدا نہیں بلکہ تیار کئے جاتے ہیں،سابقہ و موجودہ حکمرانوں کی ایک ہی نرسری میں پرورش ہوئی ہے،دوسو کے قریب لوگ ہیں جو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں اور موسم کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ منصورہ میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج تک ملک میں تبدیلی اس لئے نہیں آئی کیونکہ اسمبلیوں میں عوام کے نہیں خواص کے نمائندے پہنچتے ہیں،یہ ووٹ عوام سے لیتے ہیں مگر مفادات ایک خاص طبقہ کے پورے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں ایک ہیں،سابقہ و موجدہ حکومت کی معاشی پالیسی ایک ہے، آئی ایم ایف کی غلامی،مہنگائی،بے روز گاری کی اصل ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں، تینوں جماعتوں نے پرویز مشرف کی پالیسیوں کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ ان کو آگے بڑھانے میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی رہیں،آج پی ٹی آئی کابینہ میں وہی وزیر مشیر ہیں جو پرویز مشرف کی کابینہ میں تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کے مسائل نہیں،ذاتی مفادات ہیں،عوام مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے،جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دینے اور ملک و قوم کی بہتر خدمت کی اہلیت رکھتی ہے،جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرسکتی ہے کیونکہ اس کے اپنے کسی فرد پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت احتساب کامحض ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے،حقیقی احتساب ہوا تو حکومت کے وزیر مشیر سب اس کی زد میں آئیں گے اور اسمبلیوں میں صرف چند لوگ ہی بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب متنازعہ ہوچکا ہے،نیب اتنا پیسہ بھی جمع نہیں کررہا جتنا اس پر خرچ ہورہا ہے،خود نیب کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر صحیح احتساب ہوگیا تو حکومت کا وجود نہیں رہے گا۔سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ عدلیہ کو عوام کا اعتماد بحال کرنے اور اپنا وقار بلند کرنے کیلئے ارشد ملک پر لگنے والے الزامات اور ویڈیوز کی انکوائری کیلئے جلد ازجلد ایک جوڈیشل کمیشن بنانا ہوگاتاکہ عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.