ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گائنی اور زچہ بچہ وارڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی دورہ کیا وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے ڈی ایم ایس ، ڈاکٹرز ، سٹاف اور مریضوں کے لواحقین سے رائے لی ڈاکٹر شاہینہ نے وہاں پر موجود عوام کی مشکلات کا جائزہ لیا انکی شکایات سنی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ موجودہ گائنی بلڈنگ بوسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان کی آبادی کے لیے ناکافی جگہ ہے سٹاف بھی بہت کم ہے انشاء اللہ تین ماہ کے اندر بلڈنگ اور سٹاف کے مسائل بڑی حد تک حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ میں خود زیادہ سے زیادہ وقت ہسپتال کو دیا کرونگی ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ترجیحات میں صحت ، تعلیم ، امن و امان ،روزگار کی فراہمی اور مہنگائی میں کمی سرفہرست ہیں اور صحت کے معاملے میں بھی زچہ بچہ کی صحت اور بیماریوں سے بچاءو کے احکامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو میں سوشل گائنالوجی شعبہ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کرونگی ڈاکٹر شاہینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری ملازمین ، عوام اور عوامی نمائندے ملکر انشاء اللہ و تعالیٰ ڈیرہ غازی خان کے تمام مسائل خلوص نیت کے ساتھ بتدریج حل کرنے میں کامیاب ہونگے اس موقع پر انکے ساتھ اسلم بزدار ، وقار چانڈیہ ، قاسم بزدار اور دیگر لوگ موجود تھے ۔