منڈی بہاﺅ الدین . مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کردیاہے، ن لیگ کے کارکنوں کا سر آج فخر سے بلند ہےبزدل اعظم عمران خان استعفیٰ دے اور گھر جائے ۔ منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاہے کہ نواز شریف کی بریت کا فیصلہ قدرت کی طرف سے آیاہے ، دشمنوں نے نواز شریف کوگھیرا ہوا ہے ، مجھے بتاؤ کیا قصور تھا نواز شریف کا کہ اسے ایک سزا کے بعد دوسری سزا سنا دی گئی ؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے قصور تھا اور اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ سزا دینے والا جج خود بول اٹھا کہ اس نے بے گناہ کو سزا دی تھی ، ظلم کے یہ ضابطے ہم نے مانتے ، نواز شریف کورہا کرو۔ ان کا کارکنوں سے کہنا تھا کہ ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ کل کس کس نے اس جج کی ویڈیو دیکھی تھی ؟۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ نواز شریف کا کوئی قصور نہیں تھا، نواز شریف کو عوام کیلئے آواز اٹھانے پر سزا ملی اور ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے پر سزا ملی ، نواز شریف پر ظلم ہوا اور اس اعترافئی ویڈیو کے بعد ان کواب جیل میں رکھنا جرم ہے ،نواز شریف اب چھوٹے گا ،نواز شریف پھر وزیر اعظم بنے گا بلکہ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ وزیر اعظم بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف بے گناہ ہی نہیں بلکہ بہادر بھی ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ، اس نے قانون کے سامنے سرجھکایا اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے سرجھکا کرجیل چلا گیا ، ایک طرف قوم کا لیڈر نواز شریف ہے اور دوسری طرف یہ بزدل اعظم عمران خان ہے جو نواز شریف کی بیٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دیتا ہے،عمران خان استعفیٰ دے اور گھر جائے ،آج لاہور سے منڈی بہاؤ الدین تک ڈھائی گھنٹے کا سفر ہے اور میں دس گھنٹے میں پہنچی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ سات تاریخ کوہونا تھا اور میں سا ت تاریخ کو تین بجے لاہور سے نکلی تھی اور آج آٹھ تاریخ ہوگئی اور ایک بجے گیارات کا اوردیکھو آج جگہ جگہ جلسہ ہورہا ہے ، آج جگہ جگہ تاریخی جلسے ہوئے ہیں اور عوام کا سیلاب آیاہے ، یہ عوام نواز شریف کی بے گناہی ہونے پر جشن منارہی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام بتائے مہنگائی بڑھی ہے یا نہیں بڑھی ؟ بجلی اور گیس مہنگی ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ؟ آٹا ، دال ، سبزی مہنگی ہوئی ہے یانہیں ہوئی ؟ آج کے بعدکے بعد اگر یہ نا اہل وزیر اعظم اپنی نا اہلی اور ناکامی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو اس کا گریبان پکڑنا ، یہ سمجھتا ہے کہ اپنی نالائقی کو بہانہ بنا کر یہ پتلی گلی سے نکل جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کی قیامت توڑنے والے استعفیٰ دو اور گھر جاﺅ، گو سلیکٹڈ گو ۔ انہوں نے کہا کہ تم اتنا ڈرتے ہوئے کہ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی عائد کردی تو کیا عوام کی زبانوں پر بھی پابندی لگاؤ گے ؟۔مریم نواز نے کہا کہ میں آج منڈی بہاؤالدین کے عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر جیل میں قید نواز شریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ نواز شریف آپ جیت چکے ہو،منڈی بہاؤ الدین کے عوام کی میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ان کے جذبے کوسلام پیش کرتی ہوں، آپ کی بیٹی ، بہن اور نواز شریف کو آج جیل میں منڈی بہاؤ الدین پر فخر ہوگا ۔