• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
جولائی 5, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد لانے اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے مشترکہ امیدوار کے نام کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ رہبر کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں (ن) لیگ سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، جمعیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی، نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو، اے این پی سے میاں افتخار، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر، جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری نے شرکت کی۔
رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی، جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی نے ہر دو ماہ کے لیے الگ کنوینئر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے دو ماہ کے لیے مجھے کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اکرم درانی نے کہا کہ 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرائی جائے گی، 11 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا، 25 جولائی کو صوبائی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک نیا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا، جمہوری لوگوں کو سیاست سے دور رکھنے کی مذمت کرتے ہیں، سابق فاٹا میں پولنگ اسٹیشن کے اندرفوجی کھڑا کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، قبائلی علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کیا جائے، سابق فاٹا کے دوارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں جب کہ تمام سیاسی جماعتیں گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کر رہی ہے،سینیٹ، قومی اسمبلی نہیں چلے گی تو حق ہے عوام کو تبدیلی دکھائیں اور حق نمایندہ سے عمران خان یا کوئی اسپیکرمحروم نہیں کرسکتا، چیرمین سینیٹ کی تبدیلی احتجاج کا ایک طریقہ ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے فاٹا میں 20 جولائی کو ہونے والے انتخابات آرمی کے زیر نگرانی کروانے کے خلاف چیف الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

Post Views: 28
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ صوبائی سیکرٹری زکوۃعالمگیر احمدخان کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

Next Post

لیہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا 5جولائی یوم سیاہ پراحتجاج

Next Post
لیہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا 5جولائی یوم سیاہ پراحتجاج

لیہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا 5جولائی یوم سیاہ پراحتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد لانے اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے مشترکہ امیدوار کے نام کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ رہبر کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں (ن) لیگ سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، جمعیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی، نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو، اے این پی سے میاں افتخار، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر، جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری نے شرکت کی۔ رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی، جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی نے ہر دو ماہ کے لیے الگ کنوینئر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے دو ماہ کے لیے مجھے کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اکرم درانی نے کہا کہ 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرائی جائے گی، 11 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا، 25 جولائی کو صوبائی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک نیا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا، جمہوری لوگوں کو سیاست سے دور رکھنے کی مذمت کرتے ہیں، سابق فاٹا میں پولنگ اسٹیشن کے اندرفوجی کھڑا کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، قبائلی علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کیا جائے، سابق فاٹا کے دوارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں جب کہ تمام سیاسی جماعتیں گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کر رہی ہے،سینیٹ، قومی اسمبلی نہیں چلے گی تو حق ہے عوام کو تبدیلی دکھائیں اور حق نمایندہ سے عمران خان یا کوئی اسپیکرمحروم نہیں کرسکتا، چیرمین سینیٹ کی تبدیلی احتجاج کا ایک طریقہ ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے فاٹا میں 20 جولائی کو ہونے والے انتخابات آرمی کے زیر نگرانی کروانے کے خلاف چیف الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.