لیہ( صبح پا کستان )صوبائی سیکرٹری زکوۃعالمگیر احمدخان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا ۔ جس کے دوران انہوں نے چلڈرن وارڈ،آپریشن تھیڑ،گائنی،سی سی یو،چیسٹ ،ڈائیلیسزسنٹر،ایمرجینسی،ڈینٹل سیکشن ،پتھالوجی لیب،میڈیکل و سرجری وارڈ کامعائنہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ آلات جراحی وطبی عملے کی حاضری چیک کی ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر ،میڈیکل آفیسر سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور تمام شعبوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے محنت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمان نے ہسپتال کے تمام شعبوں میں آنے والے مریضوں کے ڈیٹا ،ادویات کے سٹاک،ایمرجینسی اور گائنی میں فراہم کردہ طبی سہولیات ،صفائی ،ہسپتال کے تمام لان کو درست حالت میں رکھنے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری کو یقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ صوبائی سیکرٹری نے ہسپتال کے تمام شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کرنے اور طبی عملے کی سوفی صدحاضری پر ہسپتال ٹیم کی خدمات کو سراہا ۔ ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر سمینہ فاخرہ،سوشل میڈیکل آفیسر ظہیر حسین بھی ہمراہ تھے ۔