• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش مد ت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ، الوداعی تقریب کا انعقاد

webmaster by webmaster
جولائی 1, 2019
in Local News
0
لیہ ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش مد ت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ، الوداعی تقریب کا انعقاد

لیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش مد ت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ،بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت ،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص کے ساتھ خدمات سر انجام دینے پر افسران کی مبارک باد ،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش محکمہ پولیس سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا ،ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،ایس پی محمد اسلم نیازی ،ڈی ایس پی صدر اعجاز رندھاوا، انسپکٹر لیگل منظور حسین بھٹی ، دفتری عملہ ،سپیشل برانچ سے انسپکٹر منظور میرانی ،انسپکٹرسی ٹی ڈی محمد شفیع گجر ،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران شریک ہوئے ،سینئر و جونیئر پولیس افسران اور ان کے رفقاء نے انہیں پھولوں کی مالا پہنائی اور قیمتی تحاءف سے نوازا،گلفام ناصر نے تقریب کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں یہ جب بھی اپنے محکمانہ یا ذاتی کام کے سلسلہ میں تشریف لائیں تو لازم ہے کہ ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،انسپکٹر اللہ بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرو س کے دوران سینئر افسران کے احکامات کی بروقت تعمیل اور جونیئر اہلکاران کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کی ہمیشہ کوشش کی ،کبھی کسی ماتحت اہلکار کا نقصان نہیں کیا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کےلئے اپنی بھرپور پیشہ ورانہ خدمات استعمال میں لایا،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص نیت سے خدمات سرانجام دینے پر سینئر و جونیئر افسران اور رفقاء نے انہیں مبارک باد دی ،تقریب کے دوران پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ،تقریب کے اختتام پر ایس پی انویسٹی کی ہدایت پر اللہ بخش کو ان کے گھر تک چھوڑنے کےلئے سرکاری گاڑی میں اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ،اللہ بخش نے بھر پور عزت و احترام اور بے پناہ محبتوں کے ساتھ رخصت کرنے پر تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فراءض اے ایس آئی محمد اظہر نے سر انجام دیے ۔

Post Views: 12
Tags: layyah news
Previous Post

سرائیکی صوبہ اور ہیرکا جھنگ ؟ . خضر کلاسرہ

Next Post

کرپشن کی رقم مرنے کے بعد بھی ادا کرنی ہوگی، سپریم کورٹ

Next Post
سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

کرپشن کی رقم مرنے کے بعد بھی ادا کرنی ہوگی، سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش مد ت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ،بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت ،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص کے ساتھ خدمات سر انجام دینے پر افسران کی مبارک باد ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش محکمہ پولیس سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا ،ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،ایس پی محمد اسلم نیازی ،ڈی ایس پی صدر اعجاز رندھاوا، انسپکٹر لیگل منظور حسین بھٹی ، دفتری عملہ ،سپیشل برانچ سے انسپکٹر منظور میرانی ،انسپکٹرسی ٹی ڈی محمد شفیع گجر ،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران شریک ہوئے ،سینئر و جونیئر پولیس افسران اور ان کے رفقاء نے انہیں پھولوں کی مالا پہنائی اور قیمتی تحاءف سے نوازا،گلفام ناصر نے تقریب کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں یہ جب بھی اپنے محکمانہ یا ذاتی کام کے سلسلہ میں تشریف لائیں تو لازم ہے کہ ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،انسپکٹر اللہ بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرو س کے دوران سینئر افسران کے احکامات کی بروقت تعمیل اور جونیئر اہلکاران کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کی ہمیشہ کوشش کی ،کبھی کسی ماتحت اہلکار کا نقصان نہیں کیا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کےلئے اپنی بھرپور پیشہ ورانہ خدمات استعمال میں لایا،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص نیت سے خدمات سرانجام دینے پر سینئر و جونیئر افسران اور رفقاء نے انہیں مبارک باد دی ،تقریب کے دوران پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ،تقریب کے اختتام پر ایس پی انویسٹی کی ہدایت پر اللہ بخش کو ان کے گھر تک چھوڑنے کےلئے سرکاری گاڑی میں اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ،اللہ بخش نے بھر پور عزت و احترام اور بے پناہ محبتوں کے ساتھ رخصت کرنے پر تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فراءض اے ایس آئی محمد اظہر نے سر انجام دیے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.