ملتان . ملتان میں غیرت کے نام پر دس افراد کوقتل کردیا گیا ، جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، چار افراد کو فائرنگ کے بعد جلا کرقتل کیا گیا ۔ سی پی او ملتان کے مطابق ملزم چارنے افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا جبکہ 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی گئی ، ملزم اجمل چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ، اس کو اپنی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا ، اس نے اپنے سسرال جاکر اپنی بیوی ، سالی اور ساس سمیت گھر میں موجود افراد پرفائرنگ کی اور پھر گھر کو آگ لگا دی، سی سی پی او نے کہا کہ ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کوقتل کیا ، پولیس نے موقع پر ملزم اجمل اوراس کے باپ کوگرفتار کرلیاہے جبکہ اس کا ایک ملزم بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔واضح رہے کہ عید کے موقع پرملتان ہی علاقے جلال پر پیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 10افراد کوقتل کردیا گیا تھا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









