لیہ (صبح پا کستان )چور مچائے شور کے مصداق سودی مافیا منفی پراپپگنڈہ اوراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آےا ہے ۔ انجمن تاجران نے متفقہ طور پر سودی لین دین اور سازشی زہنیت کی وجہ سے کچھ لو گوں کا اخراج کیا ۔ انجمن تاجران کے پرےس سیکرٹری عامر مسعود نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ سابقہ دور میں بھی تاجر کارڈ بنائے گئے اور فیس بھی چارج کی گئی ۔ موجودہ دور مےں کمپوٹررائزڈ کارڈ اور ووٹر لسٹوں کی لاگت بڑھ چکی ہے اور اعلان کردہ فیس متفقہ اناونئس کی گئی ۔
تاجر کارڈ سے تاجر برادری کی شناخت اور وقار میں اضافہ ہو گا ۔ انجمن تاجران لیہ کی تاریخ مےں پہلی بار جدید اور منظم انداز میں ووٹر لسٹیں بنا نے جا رہی ہے جس سے الیکشن پراسس شفاف ہو گا ۔ رکنیت ساز کمیٹی کے موبلائزرزشاپ ٹو شاپ ووٹ اندراج مےں مصروف ہیں تاجر پورے اعتماد اور ےقین سے اپنا ووٹ اندراج کا حق استعمال کریں ۔
عامر مسعود نے کہاکہ ماضی میں پیسے کی بنےاد پر ووٹ خرید و ٖفروخت کرنے والے نام نہا فورم تاجر نہیں بلکہ ’’یوناءٹڈ سودی فورم‘‘ہے اور ان کو تکلیف تاجر کارڈ سے نہیں بلکہ انجمن کی پاپولر اور تاجر دوست اقدامات سے ہے جسکی مقبولیت سے خائف ہیں ۔ مزید بر آں اس فورم کے امیدوار برائے صدارت کا نام تو پہلے ہی انٹیلی جنس اداروں نے سود خور لسٹوں میں ڈیکلیئر کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سود خور فورم اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو شوق سے جائے وہ پہلے بھی عدالتی فیصلوں مےں ریجیکٹ ہو چکے ہیں ۔