لیہ( صبح پا کستان ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ نامساعد معاشی حالات کے باوجود حکومت پنجاب نے عوام دوست بجٹ کے ذریعے ماضی میں دانستہ طور پر نظر انداز جنوبی پنجاب کے لیے 35فی صد فنڈز مختص کرکے محرومیوں کے ازالہ کی جانب قدم بڑھایا ہے جس کے لیے جنوبی پنجاب کی عوام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی شکرگزار ہے ۔ انہوں نے یہ بات بجٹ کے بعد اپنے بیان میں کہی ۔ سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بہتر معاشی حالات کے باوجود جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھاجبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے محرومیوں کے ازالہ کے لیے نامساعد حالات کے باوجود 350ارب روپے سے زائدرقم ترقیاتی کاموں کے لیے جنوبی پنجاب کے لیے فنڈز کا مختص کرنا ترقی کی نوید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی تجاویز پر ضلع لیہ کے لیے اربوں روپے کی مالیت سے ایم ایم روڈ دورویہ تعمیر،دوسوبستر پر مشتمل چار ارب روپے کی لاگت سے زچہ بچہ ہسپتال و نرسنگ سکول کی تعمیر ،50کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سکیموں کی اپ گریڈیشن ،گریٹر تھل کینال فیز llتحصیل چوبارہ کے لیے ساڑھے نو ارب روپے مختص کرنے،حفاظتی و سپربندوں کی تعمیر،ریگولیٹری کے کام کی تکمیل کے لیے فنڈز مختص کرنے،رورل ایریا کی سٹرکات کی درستی کے لیے دس کروڑ روپے ،شلٹر ہوم کی تعمیر ،سپورٹس کے لیے فنڈز مختص کرنے کے علاوہ 40کروڑ روپے کی لاگت سے لیہ تاجمن شاہ کارپٹ روڈ کی تعمیر،ضلع بھر میں کالجز ،سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز کا مختص کیا جانے سے ضلع لیہ کی عوام کی حالات بدلنے،بے روزگاری کے خاتمہ اور روزگار کے مواقع کے لیے ضلع کی عوام کے لیے یہ بجٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ سید رفاقت علی گیلانی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اراکین صوبائی اسمبلی کی تجاویز پر ضلع لیہ کے لیے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹ کے اجراء پر ان کا شکریہ اداکیا ۔