لاہور: نیشنل احتساب بیورو (نیب) نےپنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات، وائلڈ لائف اور ماہی گیری محمد سبطین خان کو گرفتار کر لیا.سبطین خان وزیر اعظم عمران خان کے حلقہ میا نوالی{ پپلاں } سے ایم پی اے منتخب ہو ءے تھے ۔
سبطین خان پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔
سبطین خان 2007میں پنجاب کے وزیر معدنیا ت بھی رہے ہیں اور وزیر اعظم کے آبائی حلقے میانوالی سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم سابق وزیر پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ملزم نے غیرقانونی احکامات جاری کئے اور دیگر شریک ملزمان سے ملی بھگت سے ٹھیکہ ای آر پی ایل کو مروجہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا۔ 2018 میں پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے آگاہ کرنے پر نیب لاہور نے ملزمان کیخلاف کارروائی کا دوبارہ آغاز کیا،ای آر پی ایل نامی کمپنی ماضی میں کان کنی کے تجربہ کی حامل نہ تھی پھر بھی ملزم نے ملی بھگت سے اسے کنٹریکٹ فراہم کیا۔
اے آر واءی نیوز کے مطا بق محمد سبطین خان کو کل نیب کورٹ میں پیش کیا جا ءے گا