لیہ{ صبح پا کستان }واہ ری تبدیلی ؟ ضلع لیہ کے کالجز کی پانچ بسیں ڈی جی خان منتقل کر نے کے نادر شاہی
احکامات جاری ،ضلع لیہ کے پانچ کالجز کی بسیں ڈی جی خان منتقل کرنے کا حکم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے نو ٹیفکیشن جاری ، تفصیل کے مطا بق حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر لیہ نے ضلع لیہ کے تمام کالجز کی بسیں ڈی جی خان شفٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجزکی طرف سے تعلیمی ادروں کے سربراہوں کو ہدائت کی گئی نہے کہ وہ ان احکامات پر عمل در آمد کرتے ہو ئے کالجز بسوں کی ڈی جی خان شفٹنگ کو یقینی بنا ئیں ، مقامی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے لیہ کالجز کی بسوں کو کی ڈی جی خان شفٹ کرنے کے غیر منصفانہ حکومتی احکامات کی مذمت کرتے ہو ءے مطا لبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطا لبہ کیا ہے کہ یہ نو ٹیفکیشن واپس لیتے ہو ءے لیہ کالجز کی بسوں کی ڈی جی خان منتقلی کے احکامات واپس لئے جا ئیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails






