لیہ(صبح پا کستان )لیہ کے شہری کی سب رجسٹرا ر،رجسٹری محرر کے خلاف کرپشن پر دی گئی درخواست پر انکوائری آفیسر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈی جی خان نے 15جون 2019ء کو سب رجسٹرار ;47;اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز ،رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ،لیہ کے شہری آصف غفور نے رجسٹری برانچ میں سب رجسٹرارکاشف نواز و رجسٹری کلرک محبوب حسین ساجد کی کرپشن پرکمشنر ڈی جی خان انٹی کرپشن ،ڈپٹی کمشنر لیہ اور وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں درخواستیں گذاریں ،جس پر وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی طرف سے کمشنر ڈی جی خان کو ہدایت کی گئی کہ اس سارے معاملے پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،کمشنر ڈی جی خان نے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی انکوائری آفیسر اظفر ضیاء ایڈیڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈی جی خان نے 15جون 2019ء کو 11بجے کاشف نواز سب رجسٹرار ;47;اسسٹنٹ کمشنر لیہ،رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد نے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










