• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وز یراعظم کا ملک پر 10 سال میں 24 ہزار ارب قرضے کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان

webmaster by webmaster
جون 12, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وز یراعظم کا ملک پر 10 سال میں 24 ہزار ارب قرضے کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دو حکومتوں کے 10 سال کے دوران ملک پر 24 ہزار ارب قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا۔

بجٹ کے بعد سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جو نئے پاکستان کے نظریے کی عکاسی کرے گا، نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں پر عظیم ملک بننے جارہا ہے، مدینہ کی ریاست کے جو اصول ہیں وہ مغربی دنیا میں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہ یہ اصول ہمارے ہاں نہیں، وہ اصول یہ ہیں کہ حکمراں جواب دہ ہوں۔

ریاست مدینہ بنانے میں وقت لگے گا

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کمزوروں اور اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری دیتی تھی، مدینہ وہ ریاست تھی جسے نبی کریمؐ نے قائم کیا، نبی کریمؐ کا آخری خطبہ اقوام متحدہ کا چارٹر ہے، جب سے ہمیں اقتدار ملا مخالفین کہتے ہیں کہاں ہیں مدینہ کی ریاست؟ ریاست مدینہ پہلے ہی دن نہیں بن گئی تھی، بدر، احد اور خندق کی جنگیں ہوئیں، ریاست مدینہ بننے میں وقت لگا اور دنیا میں انقلاب آگیا اس طرح ہمیں بھی وقت لگے گا۔

نیب کو ہم نے نہیں بنایا نہ چیئرمین ہمارا لگایا ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیا ہے جو کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا، جنہوں ںے ڈںڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور بریف کیسوں سے خریدا لیکن آج عدلیہ اور نیب آزاد ہیں، نیب کو ہم نہیں بنایا اور نہ ہی چیئرمین ہمارا لگایا ہوا ہے، یہ ہے وہ تبدیلی جو قوم کو آہستہ آہستہ نظر آرہی ہے اور بڑے بڑے برج آج جیل میں ہیں۔

نواز شریف اور زرداری پر کیسز میری حکومت سے پہلے کے ہیں

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جب چلتی ہے جب دو مختلف نظریوں کے حامل لوگ ایوان میں بیٹھے ہوں اور بحث ہو لیکن اپوزیشن نے مجھے پہلے دن سے ہی تقریر نہیں کرنے دی، میں نے ان کا کیا بگاڑا؟ زرداری پر جو کیسز ہیں وہ 2016ء کے کیسز ہیں، نواز شریف پر پاناما کے کیسز اور شہباز شریف کے کیسز ہم نے نہیں بنائے اس وقت تو ہم اقتدار میں بھی نہیں تھے؟ آخر میری غلطی کیا ہے؟ دراصل میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کی بلیک میلنگ اور دباؤ میں آکر انہیں این آر او نہیں دے رہا۔

اس ملک کو این آر او نے بہت نقصان پہنچایا

وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک کو این آر او نے بہت نقصان پہنچایا، آج ہم بجٹ میں مشکل میں اس لیے ہیں کہ عوام کے لیے پیسہ کہاں سے لائیں؟ دونوں جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمو کریسی سائن کرکے پانچ پانچ سال بانٹ لیے اور کرپشن کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا۔

5 لاکھ ڈالر بیرون ملک لے جانے والی عورت 75 بار باہر گئی

عمران خان نے منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو خاتون پکڑی گئی وہ 5 لاکھ ڈالر باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئی اور 75 بار ملک سے باہر گئی آپ اندازہ کریں وہ کتنا پیسہ باہر لے گئی، شریف خاندان پر 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کبھی سوچا ہے کہ کسی ملک کا وزیرا عظم کسی دوسرے ملک کی شہریت لے اور ملازم بن کر پیسے حاصل کرے؟ نواز شریف کی کمپنی ہل میٹل کے ذریعے ایک ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی، یہ سب طریقے ہیں منی لانڈرنگ کے، صرف 10 ارب ڈالر کے تو پاکستانیوں کے بیرون ملک میں اکاؤنٹس ہیں۔

گزشتہ 10 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا

وزیر اعظم نے کہا کہ مشرف کے دور کے اختتام پر ہمارا بیرون ملک قرضہ 41 ارب ڈالر تھا جب کہ ان دونوں کی حکومتوں کے 10 سال بعد ہمارا قرضہ 97 ارب ڈالر تک چلا گیا یعنی ملک میں ڈالر کی کمی واقع ہوگئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 سال کی تاریخ کا سب سے بڑا ساڑھے 19 ارب ڈالر پر چلا گیا۔

قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کمیشن کا اعلان

عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے میں گزشتہ دونوں حکومتوں کے خلاف ایک اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دینے جارہا ہوں جس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر ادارے شامل ہوں گے جو تحقیقات کریں گے۔

چاہے میری جان چلی جائے پیچھے نہیں ہٹوں گا

وزیر اعظم نے کہا کہ 10 سال میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ کیسے ہوگیا؟ ان دونوں جماعتوں نے ملک کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی انہیں کوئی فکر نہیں کہ ملک میں کیا ہو کیوں کہ ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہوئے ہیں، 22 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، 10 سال میں اس ملک پر اتنا قرضہ کیسے چڑھا؟ اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گے چاہے میری جان چلی جائے میں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

Post Views: 13
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ شہری کی درخواست پرسب رجسٹرار ,اسسٹنٹ کمشنر،رجسٹری محرر ریکارڈ سمیت طلب

Next Post

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

Next Post
پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دو حکومتوں کے 10 سال کے دوران ملک پر 24 ہزار ارب قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا۔ بجٹ کے بعد سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جو نئے پاکستان کے نظریے کی عکاسی کرے گا، نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں پر عظیم ملک بننے جارہا ہے، مدینہ کی ریاست کے جو اصول ہیں وہ مغربی دنیا میں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہ یہ اصول ہمارے ہاں نہیں، وہ اصول یہ ہیں کہ حکمراں جواب دہ ہوں۔ ریاست مدینہ بنانے میں وقت لگے گا وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کمزوروں اور اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری دیتی تھی، مدینہ وہ ریاست تھی جسے نبی کریمؐ نے قائم کیا، نبی کریمؐ کا آخری خطبہ اقوام متحدہ کا چارٹر ہے، جب سے ہمیں اقتدار ملا مخالفین کہتے ہیں کہاں ہیں مدینہ کی ریاست؟ ریاست مدینہ پہلے ہی دن نہیں بن گئی تھی، بدر، احد اور خندق کی جنگیں ہوئیں، ریاست مدینہ بننے میں وقت لگا اور دنیا میں انقلاب آگیا اس طرح ہمیں بھی وقت لگے گا۔ نیب کو ہم نے نہیں بنایا نہ چیئرمین ہمارا لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیا ہے جو کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا، جنہوں ںے ڈںڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور بریف کیسوں سے خریدا لیکن آج عدلیہ اور نیب آزاد ہیں، نیب کو ہم نہیں بنایا اور نہ ہی چیئرمین ہمارا لگایا ہوا ہے، یہ ہے وہ تبدیلی جو قوم کو آہستہ آہستہ نظر آرہی ہے اور بڑے بڑے برج آج جیل میں ہیں۔ نواز شریف اور زرداری پر کیسز میری حکومت سے پہلے کے ہیں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جب چلتی ہے جب دو مختلف نظریوں کے حامل لوگ ایوان میں بیٹھے ہوں اور بحث ہو لیکن اپوزیشن نے مجھے پہلے دن سے ہی تقریر نہیں کرنے دی، میں نے ان کا کیا بگاڑا؟ زرداری پر جو کیسز ہیں وہ 2016ء کے کیسز ہیں، نواز شریف پر پاناما کے کیسز اور شہباز شریف کے کیسز ہم نے نہیں بنائے اس وقت تو ہم اقتدار میں بھی نہیں تھے؟ آخر میری غلطی کیا ہے؟ دراصل میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کی بلیک میلنگ اور دباؤ میں آکر انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ اس ملک کو این آر او نے بہت نقصان پہنچایا وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک کو این آر او نے بہت نقصان پہنچایا، آج ہم بجٹ میں مشکل میں اس لیے ہیں کہ عوام کے لیے پیسہ کہاں سے لائیں؟ دونوں جماعتوں نے چارٹر آف ڈیمو کریسی سائن کرکے پانچ پانچ سال بانٹ لیے اور کرپشن کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا۔ 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک لے جانے والی عورت 75 بار باہر گئی عمران خان نے منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو خاتون پکڑی گئی وہ 5 لاکھ ڈالر باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئی اور 75 بار ملک سے باہر گئی آپ اندازہ کریں وہ کتنا پیسہ باہر لے گئی، شریف خاندان پر 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کبھی سوچا ہے کہ کسی ملک کا وزیرا عظم کسی دوسرے ملک کی شہریت لے اور ملازم بن کر پیسے حاصل کرے؟ نواز شریف کی کمپنی ہل میٹل کے ذریعے ایک ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی، یہ سب طریقے ہیں منی لانڈرنگ کے، صرف 10 ارب ڈالر کے تو پاکستانیوں کے بیرون ملک میں اکاؤنٹس ہیں۔ گزشتہ 10 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا وزیر اعظم نے کہا کہ مشرف کے دور کے اختتام پر ہمارا بیرون ملک قرضہ 41 ارب ڈالر تھا جب کہ ان دونوں کی حکومتوں کے 10 سال بعد ہمارا قرضہ 97 ارب ڈالر تک چلا گیا یعنی ملک میں ڈالر کی کمی واقع ہوگئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 سال کی تاریخ کا سب سے بڑا ساڑھے 19 ارب ڈالر پر چلا گیا۔ قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کمیشن کا اعلان عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے میں گزشتہ دونوں حکومتوں کے خلاف ایک اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دینے جارہا ہوں جس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر ادارے شامل ہوں گے جو تحقیقات کریں گے۔ چاہے میری جان چلی جائے پیچھے نہیں ہٹوں گا وزیر اعظم نے کہا کہ 10 سال میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ کیسے ہوگیا؟ ان دونوں جماعتوں نے ملک کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی انہیں کوئی فکر نہیں کہ ملک میں کیا ہو کیوں کہ ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہوئے ہیں، 22 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، 10 سال میں اس ملک پر اتنا قرضہ کیسے چڑھا؟ اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گے چاہے میری جان چلی جائے میں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.