لیہ( صبح پا کستان )مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ احساس تحفظ کے ساتھ اپنے عبادات ادا کر سکیں ،لیہ میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا تحفظ حاصل ہے ۔ ڈی پی او لیہ کی چرچز کے وزٹ کے موقع پر گفتگو
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان نے سٹی لیہ میں چرچز کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی صدر و آرگنائزڈ کرائم اعجاز احمد رندھاوا،ایس ایچ او سٹی ، انچارج سکیورٹی مزمل حسین ان کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی پر مامور اہلکاران سے مصافحہ کیا ،مزمل حسین نے چرچز کی سکیورٹی کے اقدامات بارے رانا طاہر رحمن خان کو بریف کیا ،ڈی پی او نے دوران گفتگو کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا ضلع لیہ میں بھر پور تحفظ حاصل ہے تا ہم چرچز کی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ وہ احساس تحفظ کے ساتھ اپنی عبادات اد ا کر دسکیں ،اقلیتوں سمیت ہر ایک شہری کے جان و مال کا تحفظ لیہ پولیس کا اہم فریضہ ہے ،اپنے فریضہ کی احسن طریقے سے ادائیگی کو یقینی بنانے کےلئے سکیورٹی پر مامور اہلکار الرٹ رہیں ،انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ چرچز کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کی جامعہ تلاشی کو ہرگز نظر انداز نہ کریں ۔