ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) تقریب ختم قرآن ستائیسویں شب رمضان المبارک مدنی مسجد بلاک نمبر13ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے کیا جس کی سعادت قاری لطیف الرحمن نے حاصل کی تقریب سعید سے خطاب کرتے ہوئے واعظ خوش الحان حضرت مولانا محمد عمر فاروقی راجن پوری نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول اکرم ﷺ کا امت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے اور اہل علم اس تحفے اور نشانی کے محافظ ہیں لٰہذا اہل علم انتہائی ابل قدر اور قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان اور پاکستان اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہیں لٰہذا دونوں کی قدر ہم سب کا فرض ہے مسجد ہذا میں قرآن مجید تراویح پڑھانے کا شرف قاری مجیب الرحمن کے فرزندان قاری حبیب الرحمن اور محمد ابو سفیان نے حاصل کیا ، تقریب کے اختتام پر تقریب کے منتظم اعلیٰ محمد نعمان عابد نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر قدرت کا انمول تحفہ ہے اس شب عبادت و دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دعا کی قبولیت کا ایک موقع ختم قرآن کی تقریب ہوتا ہے جس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ، اور رب کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی بخشش کی دعا اور دوزخ سے پناہ کی دعا کا اہتمام کرنا چاہیے ، تقریب کے مہمان خصوصی لیاقت علی قریشی اور شرکاء محفل ڈاکٹر ارشد سعید خان ، ملک محمد رفیق ،بھائی معین جاوید ، حافظ عبدالمجید، حسنین کریم ، یٰسین خان لودھی اور محمد انور غوری و دیگر شامل تھے جنہوں نے تکمیل قرآن پر قاری کو مبارکباد اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔