لیہ( صبح پا کستان )پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ضلع بھر کے 674گاءوں کے مکینوں کو کھلے میں پاخانہ سے محفوظ رکھنے کے لیے ویلج واش کمیٹیوں کے ذریعے سرگرم عمل ہے اور 141گاءوں میں ابتک ٹوائلٹس بلاکس کی فراہمی اسی پروگرام کا عملی ثمر ہے ۔ یہ بات مقررین نے ڈپٹی کمشنربابربشیر کی زیر صدارت ویلج واش کمیٹیوں کے اراکین کو بہتر کارکردگی پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنربابربشیر نے یونین کونسلز پہاڑ پور ،منڈی ٹاءون ،172ٹی ڈی اے اور جمن شا ہ کے 37گاءوں کی تنظیموں کے اراکین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں ۔ ڈپٹی کمشنر بابربشیر بابربشیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ضلع بھر کے گاءوں کے مکینوں کو ٹوائلٹ بلاکس کی سہولیات ،صاف پانی،نکاسی آب کے مناسب انتظامات کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔ انہوں نے 141گاءوں کو اوڈی ایف فری بنانے کے لیے کیمونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر حسن غفور اور گاءو ں کی سطح پر تنظیموں کے اراکین کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام مینجر حسنین کاظمی،نالج لرننگ آفیسرصادق علی ،بجٹ آفیسر مستجاب علی اور کیمونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر حسن غفور نے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسلوں میں ویلج واش کمیٹیوں کے ذریعے سینٹیشن کی بنیادی ضروریات ،کھلے میں پاخانہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاءو،صاف پانی کی فراہمی وسٹور کرنے اور صاف پانی کی ٹرانسپوٹیشن ایسے معاملات ،سکولوں کے ذریعے ہیلتھ سیشن ،گاءو ں کی سطح پر ہیلتھ سیشن کے ذریعے آگہی ایسے امور کے بارے میں اُٹھائے گئے اقدامات ،مطلوبہ نتاءج کے حصول اور 107سکولوں میں اور 141گاءوں میں سینٹیشن کی بنیادی ضررویات کی فراہمی کے لیے آگہی و عملی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنربابربشیر ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض،ڈی اوتعلیم احسن فریدو توکل حسین ودیگر نے ویلج واش کمیٹیوں کے اراکین میں شیلڈز و اسناد تقسیم کیں ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے حسن غفور کی بہتر خدمات اور صوبے کی سطح پر اس فارمیٹ کو عام کرنے کے لیے بنیادی کام کرنے پر خصوصی شیلڈدی ۔