سرگودھا۔ وزیراعظم عمران خان ایکشن میں آگئے ،وزیراعظم نے پروٹوکول کے بغیرسرگودھا ڈویژن میں ہسپتالوں، تھانوں اور پناہ گاہوں کے سرپرائز وزٹ کئے جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،لوگوں وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اچانک دورے پر سرگودھاپہنچ گئے،وزیراعظم نے بغیربتائے سرکاری اداروں،ہسپتالوں، تھانوں اورسکولوں کے دورے کئے،وزیراعظم نے پناہ گاہ،ترقیاتی سکیموں کے بھی دورے کئے،وزیر اعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت ،سینٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے،وزیر اعظم عمران خان 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں رہے،وزیراعظم کے بغیر پروٹوکول اچانک دورے سے کمشنر، ڈی سی اور آر پی او لا علم رہے، ہسپتال کا 70 فیصد عملہ اور ڈاکٹر چھٹی کرکے چلے گئے تھے،وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرکزی اوربچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہسپتال آمد پر لوگوں نے خیر مقدمی نعرے لگائے،وزیراعظم نے ہسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،مریضون کے لواحقین نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں، وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس اور جگہ نہیں بچوں کا وارڈ بڑا کیا جاسکے ۔
وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآبادکابھی دورہ کیا،وزیراعظم نے وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔