• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

webmaster by webmaster
مئی 25, 2019
in First Page, لاہور
0
اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کےلئے ڈالی ہے،22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے،ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے،اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں،اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے،رمضان بازاروں میں عام آدمی کو سہولت دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 309 رمضان بازاروں میں آٹے، چینی، گھی، سبزیوں اور پھلوں پر سبسڈی دی گئی ہے،رمضان بازاروں میں نرخ، معیار اور اوزان کی نگرانی کےلئے ایک ہزار سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں ،رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کو عوام تک پہنچانے کے لئے خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،فردوس عاشق اعوان نے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Tags: lahore news
Previous Post

میا نوالی ۔ نئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے چارج سنبھال لیا

Next Post

وزیراعظم عمران خان ان ایکشن ،سرگودھا ڈویژن میں ہسپتالوں اور تھانوں کے اچانک دورے،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

Next Post
وزیراعظم عمران خان ان ایکشن ،سرگودھا ڈویژن میں ہسپتالوں اور تھانوں کے اچانک دورے،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم عمران خان ان ایکشن ،سرگودھا ڈویژن میں ہسپتالوں اور تھانوں کے اچانک دورے،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کےلئے ڈالی ہے،22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے،ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے،اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں،اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے،رمضان بازاروں میں عام آدمی کو سہولت دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 309 رمضان بازاروں میں آٹے، چینی، گھی، سبزیوں اور پھلوں پر سبسڈی دی گئی ہے،رمضان بازاروں میں نرخ، معیار اور اوزان کی نگرانی کےلئے ایک ہزار سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں ،رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کو عوام تک پہنچانے کے لئے خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،فردوس عاشق اعوان نے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.