• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب کی مجوزہ تقسیم کے خلاف پنجابی پرچار تنظیم نے آواز اٹھا دی

webmaster by webmaster
مئی 24, 2019
in First Page, لاہور
0
پنجاب کی مجوزہ تقسیم کے خلاف پنجابی پرچار تنظیم نے آواز اٹھا دی

لاہور۔ پنجابی پرچار تنظیم نے کہا ہے کہ پنجاب کی مجوزہ تقسیم کو اہل پنجاب نے رد کر دیاہے ، صوبے کی تقسیم پنجاب کاامن تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص لسانی گروہ کو ہوا دے کرپنجاب کے اندر انتشار پھیلانے کی پوری تیاری ہو چکی ہے جسے ہم پنجاب کے شہری ہر سطح پر رد کرتے ہیں بعض سیاسی پارٹیاں انتظامی بنیادوں کا شوشا چھوڑ کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامی لحاظ سے آج بھی باقی سبھی صوبوں سے بہتر پوزیشن میں ہے ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کے بجائے تقسیم کا نعرہ ایک سیاسی چال ہے جس کے اثرات نا صرف پنجاب پر بلکہ پورے پاکستان پر بہت برے پڑیں گے ، ان خیالات کااظہار صدر پنجابی پرچار احمد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بزرگ پنجابی شاعر بابا نجمی نے کہا کہ پنجاب کی تقسیم پنجاب کا قومیتی نقشہ بگاڑنے کی سازش ہے جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اگر سندھ بلوچستان اور کے پی کے کی دھرتیاں وہاں کے باسیوں کے لیے مقدس ہیں تو پنجاب کیوںنہیں ، پنجاب ہماری ماں دھرتی ہے جسے ہم تقسیم ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل پال نے کہا کہ جن باتوں کو بہانہ بنا کر پنجاب کی تقسیم کی جارہی ہے کیا وہ پنجاب سے ذیادہ دوسرے صوبوں میں پائے جاتے ہیں کیا انتظامی مسائل صرف پنجاب کے اندر ہیں اگر ہیں بھی تو ہم اس بات کی مکمل تائید کرتے ہیں کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، اس طرح کی بندر بانٹ سے مسائل بڑھیں گے ، انہوں نے اس جواز کو بھی رد کر دیا کہ جنوبی پنجاب سے لاہور دور ہے گھوٹکی سے کراچی کی دوری اس سے ذیادہ ہے ، یہ کیسی دوہری پالیسی ہے کہ صرف پنجاب کے اندر ہی غیر ضروری چیزوں کو جواز بنا کر اس کی تقسیم کی بات کی جاتی ہے

پنجابی پرچار کے جنرل سیکرٹری طارق جتالہ نے کہا کہ جب کوئی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے ایسی کوششیں کرتی ہے ، اپنی نااہلی کو پنجاب کی تقسیم کے پیچھے چھپانا نا عقل مندی ہے اور نا ہم انہیں ایسا کرنے دیں گے، نئے صوبے بنانے کی اگر ضرورت ہے تو ایک آزاد کمیشن بنایا جائے جو پورے پاکستان میں ایک ہی وقت میں نئے صوبے بنائے ناں کہ ایک صوبہ بنا کر اگلے ستر سال نئے صوبوں کی راہ ہموار کرنے میں لگے رہیں، بھلی کھا میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ اگر محرومیاں دور کرنے کے لیے نئے صوبے بنانا ضروری ہے تواندرون سندھ میں چھوٹے چھوٹے صوبے بنا دیے جائیں جائیں ، پھر فاٹا کو کے پی میں کیوں ملایا گیا الگ صوبہ کیوں نا بنایا گیا ، بلوچستان کی غربت ختم کرنے کے لیے الگ صوبے کیوں نہیں بنائے جاتے،محرومیاں ضرور دور کی جائیں لیکن پنجاب کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے پنجابی پرچار کے نائب صدرمیاں آصف علی کا کہنا تھا پنجاب کی تقسیم جنوبی پنجاب کے لیے تباہ کن ہو گی نا صرف یہ کہ یہ خطہ جاگیر داروں کے پنجوں میں چلا جائے گا بلکہ اسی طرح لسانی فسادات کا بھی خطرہ ہے جس طرح ستر اور اسی کی دہائی میں سندھ میں پنجابیوںکو بیدخل کرنے کے لیے برپا کیے گئے تھے اور ہزاروں پنجابیوں کا قتل اغواءعصمت دری اور حملوں کے نتیجے میں لاکھوں پنجابی سندھ سے نکالے گئے تھے اور حالیہ دنوں میں بلوچستان سے پنجابیوں کو بے رحمانہ ہجرت پر مجبور کر دیا گیا ہے اس لیے نئے صوبے کے بجائے وسائل کی برابری کو یقینی بنایا جائے،رابطہ کے لیے ۔

Tags: lahore news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ ریسکیو 1122کے زیراہتمام طلبہ کے لئے کمیونٹی ایکشن ڈیزاسٹر ریسپانس ٹریننگ پروگرام

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ ریسکیو 1122کے زیراہتمام طلبہ کے لئے کمیونٹی ایکشن ڈیزاسٹر ریسپانس ٹریننگ پروگرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور۔ پنجابی پرچار تنظیم نے کہا ہے کہ پنجاب کی مجوزہ تقسیم کو اہل پنجاب نے رد کر دیاہے ، صوبے کی تقسیم پنجاب کاامن تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص لسانی گروہ کو ہوا دے کرپنجاب کے اندر انتشار پھیلانے کی پوری تیاری ہو چکی ہے جسے ہم پنجاب کے شہری ہر سطح پر رد کرتے ہیں بعض سیاسی پارٹیاں انتظامی بنیادوں کا شوشا چھوڑ کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامی لحاظ سے آج بھی باقی سبھی صوبوں سے بہتر پوزیشن میں ہے ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کے بجائے تقسیم کا نعرہ ایک سیاسی چال ہے جس کے اثرات نا صرف پنجاب پر بلکہ پورے پاکستان پر بہت برے پڑیں گے ، ان خیالات کااظہار صدر پنجابی پرچار احمد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بزرگ پنجابی شاعر بابا نجمی نے کہا کہ پنجاب کی تقسیم پنجاب کا قومیتی نقشہ بگاڑنے کی سازش ہے جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اگر سندھ بلوچستان اور کے پی کے کی دھرتیاں وہاں کے باسیوں کے لیے مقدس ہیں تو پنجاب کیوںنہیں ، پنجاب ہماری ماں دھرتی ہے جسے ہم تقسیم ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل پال نے کہا کہ جن باتوں کو بہانہ بنا کر پنجاب کی تقسیم کی جارہی ہے کیا وہ پنجاب سے ذیادہ دوسرے صوبوں میں پائے جاتے ہیں کیا انتظامی مسائل صرف پنجاب کے اندر ہیں اگر ہیں بھی تو ہم اس بات کی مکمل تائید کرتے ہیں کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، اس طرح کی بندر بانٹ سے مسائل بڑھیں گے ، انہوں نے اس جواز کو بھی رد کر دیا کہ جنوبی پنجاب سے لاہور دور ہے گھوٹکی سے کراچی کی دوری اس سے ذیادہ ہے ، یہ کیسی دوہری پالیسی ہے کہ صرف پنجاب کے اندر ہی غیر ضروری چیزوں کو جواز بنا کر اس کی تقسیم کی بات کی جاتی ہے پنجابی پرچار کے جنرل سیکرٹری طارق جتالہ نے کہا کہ جب کوئی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے ایسی کوششیں کرتی ہے ، اپنی نااہلی کو پنجاب کی تقسیم کے پیچھے چھپانا نا عقل مندی ہے اور نا ہم انہیں ایسا کرنے دیں گے، نئے صوبے بنانے کی اگر ضرورت ہے تو ایک آزاد کمیشن بنایا جائے جو پورے پاکستان میں ایک ہی وقت میں نئے صوبے بنائے ناں کہ ایک صوبہ بنا کر اگلے ستر سال نئے صوبوں کی راہ ہموار کرنے میں لگے رہیں، بھلی کھا میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ اگر محرومیاں دور کرنے کے لیے نئے صوبے بنانا ضروری ہے تواندرون سندھ میں چھوٹے چھوٹے صوبے بنا دیے جائیں جائیں ، پھر فاٹا کو کے پی میں کیوں ملایا گیا الگ صوبہ کیوں نا بنایا گیا ، بلوچستان کی غربت ختم کرنے کے لیے الگ صوبے کیوں نہیں بنائے جاتے،محرومیاں ضرور دور کی جائیں لیکن پنجاب کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے پنجابی پرچار کے نائب صدرمیاں آصف علی کا کہنا تھا پنجاب کی تقسیم جنوبی پنجاب کے لیے تباہ کن ہو گی نا صرف یہ کہ یہ خطہ جاگیر داروں کے پنجوں میں چلا جائے گا بلکہ اسی طرح لسانی فسادات کا بھی خطرہ ہے جس طرح ستر اور اسی کی دہائی میں سندھ میں پنجابیوںکو بیدخل کرنے کے لیے برپا کیے گئے تھے اور ہزاروں پنجابیوں کا قتل اغواءعصمت دری اور حملوں کے نتیجے میں لاکھوں پنجابی سندھ سے نکالے گئے تھے اور حالیہ دنوں میں بلوچستان سے پنجابیوں کو بے رحمانہ ہجرت پر مجبور کر دیا گیا ہے اس لیے نئے صوبے کے بجائے وسائل کی برابری کو یقینی بنایا جائے،رابطہ کے لیے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.