اسلام آباد . پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل ” شاہین ٹو “ کا کامیاب تجربہ کر لیاہے جس کے بعد پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ شاہین ٹو میزائل بلیسٹک ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ 1500 کلومیٹر پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ بھی لے جانے کی صلاحیت سے مالامال ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ میزائل تجربے کا مقصد آپریشن تیاریوں کو یقینی بناناہے ۔
صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکام کو اہم ترین سنگ میل عبور کر نے پر مبارک باد پیش کی گئی ہے ، میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں مخصوص ہدف کو نشانہ بنا کر کیا گیاہے ۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے