لیہ(صبح پا کستان)فوڈ سیفٹی آفیسر و اسسٹنٹ لیہ کا تبادلہ انجمن تاجران و لیہ کی تاجر برادری کے اصولی موقف کی جیت ہے ۔ عامر مسعود پریس سیکرٹری انجمن تاجران نے اس حکومتی اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاتاجر برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم و ذیادتی ناجائز جرمانے غریب کلفی فروش امجدکی موت ان تبادلوں کی بنیاد بنا ۔ عامر مسعود نے کہا کہ نئےآنے والے فوڈآفیسرز کو ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان کے رویوں اور جرمانوں کے طریقہ کار میں تبدیلی ہی تاجر برادری کے تحفظات کو دور کر سکتی ہے ۔ انجمن تاجران لیہ کے کاروباری حلقوں کے جائز مفادات کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں ہے اور نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






