لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنربابربشیر نے سستے رمضان بازار فتح پور کا اچانک دورہ کیا اورفروٹ ،سبزیوں ،گوشت ،آٹے، چینی ،دالوں ،زراعت ،مارکیٹ کمیٹی اور یوٹیلٹی سٹور کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے خریداری میں مصروف صارفین سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کے بارے میں استفسار کیا اور ہدایت کی کہ چینی ،آٹے کے وزن ،فروختگی کے ریکارڈ کی شکایت نہیں ملنی چاہیے اور صارفین کے توجہ دلانے پر انہوں رمضان بازار میں لیموں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح انہوں نے صارفین کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر اے سی کروڑ فاروق احمد،اے ڈی زراعت ملک غلام فرید،تحصیل دار مخدوم مظفر حسین ،ممبرپرائس کنٹرول کمیٹی رانا اعجاز سہیل،سید الطاف حسین شاہ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نویداولکھ بھی موجود تھے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر بابربشیر لینڈ ریکارڈ آفس کروڑ پہنچے جہاں انہوں نے کاشتکاروں سے لینڈ ریکارڈ سنٹرسے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور متعلقہ عملے کو بلاتاخیر انتقال اراضی،فردات اور نقول کے اجراء کے لیے ہدایات دیں ۔