لیہ(صبح پا کستان)سرکارکے زیر قبضہ 4لاکھ روپے کی کاشت گندم با اثر زمیندار و دیگر کے سرقہ کرنے پر ایف آئی آر درج،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری پر لیت ولعل،زمین مالکان و قانونگو کر دھمکیاں ،محکمہ محال کروڑ کے حلقہ شاہ پور کے قانونگو خان بیگ نے تھانہ کروڑ میں زیر دفعہ 379 ت پ ایف آئی آر نمبری 198;47;19درج کرائی جس میں بتایاگیا کہ ریونیو آفیسر کروڑ نے مقدمہ بعنوان منور حسین بنام امجد علی خان وغیرہ میں چک نمبر 116;67;کے 12ایکڑ رقبہ پر کاشتہ فصل گندم کا سپردار مقرر کیا تھا،فریق دوئم امجد علی،ماجد علی،عبدالصمد خان جسکانی اپنے 30نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریپر کے ذریعے کاٹ کر تھریشنگ کرکے تقریباً4لاکھ روپے مالیت کی گندم سرقہ کرکے بذریعہ ٹریکٹر ٹرالی اٹھا کر لے گئے تھانہ کروڑ میں ایف آئی آر درج کردی گئی فریق اول مالک زمین منور حسین نے کہا کہ ہمارے مخالفین عبدالصمد خان،امجد علی،ماجد علی سرکاری اداروں کے ملازمین کے علاوہ با اثر زمیندار ہیں جس کی وجہ سے پولیس ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے،منور حسین نے کہا کہ ایف آئی آر کے نامزد ملزمان ہ میں جان سے مار دینے کے علاوہ مختلف کیسیسز میں پھنسانے کیلئے بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ،جس پر ان کے محکموں میں بھی درخواستیں دے دی ہیں انہوں نے ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان خان،ڈپتی کمشنر بابر بشیر کو انصاف کی اپیل کی ہے ۔